افغانی قابل اعتماد لوگ نہیں، جب تک خطرہ ختم نہیں ہو جاتا آپریشن جاری رہنا چاہیے،وزیر دفاع خواجہ آصف
وزیردفاع خواجہ آصف کا بیان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ افغانی قابل اعتماد لوگ نہیں، دوبار ان سے ملاقات کی ہے، جب تک خطرہ ختم نہیں ہو جاتا آپریشن جاری رہنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان سے ملاقات، سلمان اکرم راجا نے 6 ناموں کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی
افغانستان سے حملوں پر اظہار خیال
سماء سے خصوصی گفتگو میں وزیردفاع نے کہا کہ افغانستان سے پاکستان میں حملے ہوتے ہیں، فتنہ الخوارج کو نہیں چھوڑیں گے۔ وزیر دفاع نے کہاکہ افغان حکومت اور عوام کا موجودہ رویہ نہ تو ماضی میں قابل قبول تھا، نہ آج ہے اور نہ مستقبل میں قابل قبول ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈاکوؤں سے بچنے کیلئے خاتون رکشے سے لٹک گئی، ویڈیو وائرل
پاکستان کی سیاسی کوششیں
پاکستان نے بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل کی کئی کوششیں کیں۔ خواجہ آصف نے مزید کہاکہ افغانستان نے ہمیشہ دہشتگردوں کی پشت پناہی کی، اگر افغانستان کی حمایت نہ ہوتی تو یہ دہشتگرد گروہ کب کے ختم ہو چکے ہوتے۔ موجودہ صورتحال کو منطقی انجام تک پہنچانا ضروری ہے۔
بھارت کے ساتھ جنگ کا ذکر
انہوں نے کہا کہ بھارت نے ہمارے ساتھ براہ راست جنگ کرکے دیکھ لی، پاکستان نے اپنے سے 5 گنا بڑے دشمن کو دھول چٹائی۔ بھارت ہر اس صورتحال سے فائدہ اٹھاتا ہے جس سے پاکستان کا نقصان ہو۔








