ورلڈ کپ فائنل، سنجو سیمسن نے شاہد آفریدی کا 17 سال پرانا ریکارڈ برابر کر دیا

سنجو سیمسن کا شاندار ریکارڈ

احمد آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کے اوپنر اور وکٹ کیپر بلے باز سنجو سیمسن نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے سابق پاکستانی آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا 17 سال پرانا ریکارڈ برابر کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: افغان حکومت بھارت سے خوشگوار تعلقات رکھے لیکن پاکستان کی سلامتی کی قیمت پر نہیں: سعد رفیق

فائنل میچ کی تفصیلات

احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے فائنل میچ میں بھارت نے سنجو سیمسن کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 256 رنز کا ریکارڈ ہدف دیا جو اب تک مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے کسی بھی فائنل میں دیا جانے والا سب سے بڑا ہدف ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی حملے میں مارے جانے والے ایرانی فوج کے سربراہ محمد باقری کون تھے؟ کس کے بھائی تھے؟

سنجو سیمسن کی پرفارمنس

سنجو سیمسن نے 46 گیندوں پر 89 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی جس میں 8 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔ یہ رواں ورلڈ کپ میں ان کی مسلسل تیسری نصف سنچری ہے۔ اس سے قبل انہوں نے سپر ایٹ مرحلے میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اور سیمی فائنل میں انگلینڈ کے خلاف بھی نصف سنچری اسکور کی تھی۔

نئی تاریخ رقم

آج کی نصف سنچری کے ساتھ سنجو سیمسن آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں سیمی فائنل اور فائنل دونوں میں نصف سنچری بنانے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اس فہرست میں ان سے قبل صرف شاہد آفریدی اور ویرات کوہلی شامل تھے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...