ایرانی ڈرون حملے میں مارے جانیوالے 6 امریکی فوجیوں کی میتیں امریکہ منتقل کر دی گئیں
ایرانی ڈرون حملے میں امریکی فوجی ہلاک
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) آپریشن 'ایپک فیوری' کے دوران ایرانی ڈرون حملے میں مارے جانے والے 6 امریکی فوجیوں کی میتیں امریکہ منتقل کردی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنماوں کی گرفتاری پر شیخ وقاص اکرم نے توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا اعلان کردیا
حملے کی تفصیلات
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، یہ فوجی یکم مارچ کو ایران کی جانب سے کویت کے پورٹ شعیبہ میں ایک امریکی فوجی تنصیب پر ڈرون حملے میں مارے گئے تھے۔ ان کا تعلق آئیووا میں قائم امریکی آرمی ریزرو کے ایک یونٹ سے تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹ کمنز کی بیگی گرین کیپ ویسٹ انڈیز میں گم ہوگئی
میتوں کی منتقلی کی تقریب
امریکی فوجیوں کی میتیں منتقلی کی تقریب میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت دیگر اعلیٰ حکام شریک تھے۔
یہ بھی پڑھیں: مجھے اتنا کیوں بھگایا؟ پروٹیز سے جیت کے بعد سلمان آغا کا بابر سے دلچسپ انٹرویو
فوجیوں کی شناخت
اس سے قبل، پینٹاگون نے ہلاک ہونے والے 6 امریکی فوجیوں میں سے 4 کی شناخت ظاہر کی تھی، اور بعد میں آخری 2 کی شناخت بھی ظاہر کر دی گئی تھی۔
ہلاک ہونے والے فوجیوں کی معلومات
ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں میں چیف وارنٹ آفیسر 3 رابرٹ ایم مرزان اور میجر جیفری آر او برائن بھی شامل ہیں۔ 45 سالہ میجر جیفری آر اوبرائن کا تعلق انڈونیشیا سے ہے جبکہ 54 سالہ چیف وارنٹ آفیسر 3 رابرٹ ایم مرزن امریکی ریاست کیلیفورنیا کے رہائشی تھے۔








