مودی کو ’’غدار‘‘ کہنے والے شخص کے خلاف مقدمہ
بھارت میں مودی کو غدار کہنے پر مقدمہ
کنور (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں سوشل میڈیا پر مودی کو ’’غدار‘‘ کہنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
مقدمے کی تفصیلات
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ میں پولیس نے بتایاکہ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ میں وزیر اعظم نریندر مودی کو غدار کہنے پر ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
بی جے پی کے ایک کارکن کی شکایت پر کوٹور کے رہائشی راجن سی کوٹور کے خلاف بھارتیہ نیا ئے سنہتا اور کیرالہ پولیس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ملزم نے مبینہ طور پر یہ پوسٹ فیس بک پر لگائی تھی۔
مقدمے میں لگائے گئے الزامات
ایف آئی آر میں ہتک عزت اور فساد برپا کرنے کے الزامات لگائے گئے۔ پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔








