قائداعظم گولڈ کپ کا فائنل زبردست مقابلے کے بعد ٹیم ایف جی پولو نے جیت لیا
63rd Allied Bank National Open Polo Championship Final
لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام پاکستان کا سب سے بڑا پولو ٹورنامنٹ 63 ویں الائیڈ بینک نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ برائے قائداعظم گولڈ کپ کا فائنل زبردست مقابلے کے بعد ٹیم ایف جی پولو نے جیت لیا۔ ایف جی پولو نے فائنل میں ماسٹر پینٹس /ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیم کو 10-8 سے ہرادیا۔
یہ بھی پڑھیں: ننکانہ صاحب: خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق، 4 افراد زخمی
فائنل میں مقابلہ
تفصیلات کے مطابق لاہور پولو کلب میں پاکستان کے سب سے بڑے پولو ایونٹ کا فائنل دیکھنے کیلئے تماشائیوں اور فیملیز کی ایک بہت بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، الائیڈ بینک لمیٹڈ کے گروپ ہیڈ سی آر بی جی حسنین رضا مرزا تھے۔ ان کے ساتھ لاہور پولو کلب کے صدر ملک اعظم حیات نون، ایگزیکٹو کمیٹی ممبرز فیروز گلزار، راجہ عامر، سیکرٹری کلب میجر امجد غفور (ر)، پولو لورز، سابق کھلاڑیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ترکی بھی پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی اتحاد میں شمولیت کا خواہش مند ہے، بلومبرگ کا دعویٰ
میچ کی کارکردگی
فائنل میچ میں ایف جی پولو اور ماسٹر پینٹس /ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیموں کے درمیان زبردست میچ ہوا، آخری چکر میں ایف جی پولو نے شاندار کھیل پیش کرکے فائنل اپنے نام 10-8 سے کیا۔ ایف جی پولو کی طرف سے راجہ میکائل سمیع نے پانچ، راول لیپ لا سیٹ نے تین، مارکوس ریوالا اور امین رحمان فضل نے ایک ایک گول سکور کیا۔ ماسٹر پینٹس /ڈائمنڈ پینٹس کی طرف سے فاکو ریٹ مار نے چار، عامر رضا بہبودی نے تین اور راجہ تیمور ندیم نے ایک گول سکور کیا۔
یہ بھی پڑھیں: 35 ملکوں کے 1400 سائنسدان ڈیڑھ کلومیٹر گہری سرنگوں میں کیا کر رہے ہیں؟
ایوارڈز کی تقسیم
میچ کے بہترین پاکستانی کھلاڑی کا ایوارڈ راجہ میکائل سمیع کو دیا گیا۔ غیرملکی بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ فاکو ریکٹامار کو دیا گیا۔ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ گول کرنے پر ایوارڈ فاکو ریکٹمار کو دیا گیا۔ فائنل کی بہترین گھوڑی کا ایوارڈ منڈی بولا عباس مختار کی گھوڑی کو دیا گیا۔
سالانہ ایوارڈز
سالانہ ایوارڈز میں کلب کے سٹاف میں کیش ایوارڈز اور ٹرافیاں تقسیم کی گئیں۔ ایڈمن مینجر محمد فیصل، پولو مینجر محمد عمران، اکاؤنٹس مینجر محمد عرفان، سیکرٹری کلب میجر امجد غفور (ر)، سکیورٹی انچارج محمد عارف، ویٹرنری ڈاکٹر حسن صدیق، ہیڈ گراؤنڈز مین محمد خالد، ڈپٹی ہیڈ گراؤنڈ مین محمد علی، رائیڈنگ سکول انسٹرکٹر منور اقبال، ہیڈ آفس بوائے محمد اقبال، کیئر ٹیکر خضر حیات، سمیت نیز ای بازی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں بھی انعامات تقسیم کیے گئے۔








