آیت اللّٰہ خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کو نیا سپریم لیڈر نامزد کردیا گیا، ایرانی سرکاری میڈیا
نیا سپریم لیڈر نامزد
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) آیت اللّٰہ خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کو نیا سپریم لیڈر نامزد کردیا گیا۔ ایران کی مجلس خبرگان نے قوم سے اتحاد برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی بدمعاشوں نے بھاری رشوت دیکر بھارت کو گھٹیا جہاز بکوا دیے: سابق بھارتی جج کا طنز
وفاداری کا عہد
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق مجلس خبرگان نے ایرانی عوام سے نئے سپریم لیڈر سے وفاداری کا عہد کرنے کی اپیل کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کی ضمانت منظور کرلی
قومی اتحاد کی ضرورت
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق ایرانی مجلس خبرگان کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں قومی اتحاد اور یکجہتی ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاک ڈاؤن اور احتجاج کے باعث پاکستان کو کتنے ٹیکس خسارے کا سامنا ہے؟ جانیے
باضابطہ اعلان کی تاخیر
اس سے قبل سینئر عالم دین آیت اللّٰہ احمد علم الہدیٰ کا کہنا تھا کہ سپریم لیڈر کا باضابطہ اعلان مجلس خبرگان کے سیکرٹریٹ کی جانب سے کیا جائے گا۔
عرب میڈیا نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ مجلس خبرگان کے اکثریتی ارکان مجتبیٰ خامنہ ای کو سپریم لیڈر منتخب کرنے پر متفق ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تیسرا ٹی 20، پاکستان کا ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ
سیکیورٹی خدشات
رپورٹ کے مطابق سپریم لیڈر کے باضابطہ اعلان میں تاخیر سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے تھی۔
یہ بھی پڑھیں: مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں 3 متفرق درخواستیں سپریم کورٹ میں دائر
بین الاقوامی ردعمل
برطانوی ٹی وی کا بھی کہنا تھا کہ ایران کی مجلس خبرگان نئے سپریم لیڈر پر متفق ہوگئی ہے۔ امریکہ اور اسرائیل کے حملے میں آیت اللّٰہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد اسرائیلی میڈیا بھی اُن کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کے نئے سپریم لیڈر کی حیثیت سے منتخب ہونے کا دعویٰ کرچکا ہے۔
اسرائیلی دھمکی
اسرائیلی فوج نے فارسی میں نئے ایرانی رہبر معظم کو دھمکی دی ہے کہ ہم خامنہ ای کے جانشین کے تعاقب میں ہیں۔








