ایرانی پاسداران انقلاب کا 24 گھنٹوں کے دوران 4 امریکی میزائل شک دفاعی ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ
ایرانی پاسداران انقلاب کا دعویٰ
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایرانی پاسداران انقلاب نے 24 گھنٹوں کے دوران 4 امریکی میزائل شکن دفاعی ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخ کا انوکھا ریکارڈ بنا ڈالا
اسرائیلی دارالحکومت میں تباہی
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی حملے میں اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں کئی عمارتیں تباہ ہو گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف نے رانا ثنا اللہ کی پیشکش قبول کرلی
مزید دعوے
ایرانی پاسداران انقلاب کا دعویٰ ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4 امریکی میزائل شکن دفاعی ریڈار تباہ کیے گئے ہیں۔ اس سے قبل انہوں نے 24 گھنٹوں کے دوران 200 امریکی فوجی ہلاک اور زخمی کرنے کا بھی دعویٰ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ماہی گیروں نے گھوڑے جیسی شکل والی مچھلی پکڑ لی
حملے کی تفصیلات
ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق 21 امریکی بحرین میں نیول اڈے پر مارے گئے، تہران ریفائنری پر حملے کے بعد حیفا ریفائنری کو نشانہ بنایا گیا جبکہ امریکی تیل جہاز کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: گورنر گلگت بلتستان مہدی شاہ کا علیحدہ صوبے کا مطالبہ
زخمیوں کی تعداد
دوسری جانب اسرائیلی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ ایران سے جنگ شروع ہونے کے بعد سے اسرائیل میں 1900 سے زائد زخمی اسپتالوں میں لائے جا چکے ہیں۔
متحدہ عرب امارات میں نقصان
ادھر چینی خبر ایجنسی نے بتایا کہ ایرانی حملے میں متحدہ عرب امارات کی جہاز کھینچنے والی ٹگ بوٹ سمندر برد ہوگئی، حملے کے نتیجے میں عملے کے 3 افراد لاپتا اور ایک شدید زخمی ہے۔








