اسٹیٹ بینک آج مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا، شرح سود 10.5 فیصد پر برقرار رہنے کا امکان
نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سٹیٹ بینک آف پاکستان آج نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا، جس میں پالیسی ریٹ کو موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نام اسٹاپ لسٹ میں ڈال دیا گیا، بطور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا میرے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے، سہیل آفریدی
اجلاس کی تفصیلات
سٹیٹ بینک کے گورنر جمیل احمد کی زیر صدارت مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس ہوگا جس میں ملک کی معاشی صورتحال، مہنگائی کے رجحانات اور عالمی معاشی حالات کا جائزہ لیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: ڈاکٹرز نے جواب دے دیا، گھر والوں نے قبر کے لیے جگہ خرید لی، جرمنی میں مقیم پاکستانی جو واقعی موت کے منہ سے معجزانہ طور پر واپس آ گیا
ماہرین کی رائے
معاشی ماہرین کے مطابق سٹیٹ بینک ممکنہ طور پر پالیسی ریٹ کو 10.5 فیصد پر برقرار رکھ سکتا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے امکانات کم ہونے کے باعث شرح سود میں کمی کے امکانات بھی محدود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سفارت خانہ پاکستان ابو ظہبی میں ڈاکٹر اسلم تساور بھٹہ کی تصنیف “زبانِ یارِ من ترکی” کی رونمائی
محتاط حکمت عملی
ماہرین کے مطابق مہنگائی کے خدشات کے پیش نظر سٹیٹ بینک محتاط حکمت عملی اختیار کر سکتا ہے تاکہ معیشت میں استحکام برقرار رکھا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا 100 نہتے آدمی گوریلا کا مقابلہ کرسکتے ہیں؟ ماہر حیوانات نے مشہور سوال کا حیران کن جواب دے دیا
سرمایہ کاروں کی دلچسپی
سرمایہ کاروں اور کاروباری حلقوں کی نظریں مانیٹری پالیسی کے فیصلے پر مرکوز ہیں کیونکہ اس کے اثرات سٹاک مارکیٹ، کاروباری سرگرمیوں اور قرضوں کی لاگت پر پڑتے ہیں۔
ماضی کی پالیسی کا ذکر
یاد رہے کہ سال 2026 کی پہلی مانیٹری پالیسی اسٹیٹ بینک نے 26 جنوری کو جاری کی تھی۔








