بنگلہ دیش کا ممکنہ توانائی بحران کے پیش نظر تمام یونیورسٹیز بند کرنے کا اعلان
بنگلہ دیش میں یونیورسٹیز کی بندش
ڈھاکا (ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلہ دیش نے ممکنہ توانائی بحران کے پیش نظر تمام یونیورسٹیز بند کرنے کا اعلان کر دیا۔
توانائی بحران کی وجوہات
بنگلہ دیشی حکام کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی کشیدگی کے باعث توانائی بحران کا خدشہ ہے۔ یونیورسٹی کیمپس اور ہاسٹلز میں ایئر کنڈیشننگ کے باعث بجلی کی زیادہ طلب ہوتی ہے۔








