خیبر پختونخوا حکومت کا موٹر سائیکل سواروں کو پٹرول پر سبسڈی دینے کا اعلان
سبسڈی کا اعلان
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا حکومت نے موٹر سائیکل سواروں کو پٹرول پر سبسڈی دینے کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں شوہر کی مسجد میں شکایت پر مردوں کے جتھے کا خاتون پر بہیمانہ تشدد، گرفتاریاں
عوامی ریلیف کے اقدامات
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق عوام کو پیٹرول بم کے اثرات سے بچانے کےلیے صوبے میں رجسٹرڈ موٹرسائیکل سواروں کو ریلیف دیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے بتایا کہ 1100،1100 روپے کی دو اقساط دی جائیں گی۔ عوام کی سہولت کےلیے بی آر ٹی کا کرایہ بھی نہیں بڑھایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: مرغی کی قیمت میں مزید اضافہ، انڈے سستے ہو گئے
مالی تفصیلات
مشیرخزانہ خیبر پختونخوا حکومت مزمل اسلم نے بتایا کہ سبسڈی پر ساڑھے تین ارب روپے خرچ ہوں گے۔
رقم کی تقسیم کا طریقہ
وزیراطلاعات خیبرپختونخوا شفیع جان نے بتایا کہ موٹر سائیکل سواروں کو پیسے شناختی کارڈ پر دیئے جائیں گے۔ وہ کسی بھی ڈیجیٹل والٹ سے پیسے حاصل کرسکیں گے۔








