وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب اکنامک ٹرانسفارمیشن کمیٹی تشکیل دے دی
پنجاب اکنامک ٹرانسفارمیشن کمیٹی کی تشکیل
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب اکنامک ٹرانسفارمیشن کمیٹی تشکیل دے دی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق 11 رکنی کمیٹی کی سربراہی سینئر منسٹر مریم اورنگزیب کریں گی جبکہ سیکرٹری فنانس کمیٹی کے سیکرٹری ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: یہودی آبادکاروں کے حملے میں امریکی نژاد سمیت 2 فلسطینی شہری جاں بحق
کمیٹی کے مقاصد
ذرائع کے مطابق پنجاب اکنامک ٹرانسفارمیشن کمیٹی ڈسٹرکٹ لیول، اکنامک میپنگ کے ذریعے پوٹینشل کی نشاندہی کرے گی اور اکنامک ٹرانسفارمیشن کمیٹی اضلاع میں انڈسٹری کلسٹر بنانے کے لئے سیکٹرز کی ترجیحات کا تعین کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: تقسیم اس طرح ہوئی کہ ریلوے لائن سرحد کے ساتھ ساتھ چلتی رہی، دشمن کے جہاز آسانی سے پٹریوں اور دیگر تنصیبات کو نقصان پہنچا کر چلے گئے
عملی منصوبے
اکنامک ٹرانسفارمیشن کمیٹی قابل عمل اشاریے اور قلیل المدتی اور وسیع المدتی ٹائم لائن بھی مقرر کرے گی جبکہ کمیٹی پرائیویٹ سیکٹرز کے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد سیکٹر وائز قابل عمل پلان تیار کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز: پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا
ہیومن ریسورس کی ترقی
اطلاعات کے تحت اکنامک ٹرانسفارمیشن کمیٹی سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے ذریعے متعلقہ انڈسٹری کی ضروریات کے مطابق ہیومن ریسورس تیار کرنے پر توجہ دے گی۔ تاہم کمیٹی مقامی طور پر تیار کردہ ویلیو ایڈڈ پروڈکٹ کو گلوبل ویلیو چین کے ساتھ منسلک کرنے کے لئے بھی اقدامات کرے گی۔
پائیدار ایکو سسٹم کا قیام
علاوہ ازیں اکنامک ٹرانسفارمیشن کمیٹی اکنامک گروتھ کے لئے پائیدار ایکو سسٹم کی تشکیل پر بھی کام کرے گی۔ ساہیوال میں ڈیری پروڈکٹ، لاہور آئی ٹی سافٹ ویئر، گارمنٹ سٹی، میٹ اور لیدر، فیصل آباد میں ٹیکنیکل ٹیکسٹائل، فرنیچر سٹی، ڈیری پراسیسنگ اور گوجرانوالہ میں سرجیکل، سپورٹس، گجرات میں فین، رائس ایکسپورٹ اور اپلائنیسس کی تجویز بھی دی گئی ہے۔








