موجودہ صورتحال میں ہم اپنے اماراتی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، سفیر پاکستان

سفیرِ پاکستان کا بیان

دبئی (طاہر منیر طاہر) سفیرِ پاکستان برائے متحدہ عرب امارات شفقت علی خان نے کہا ہے کہ خطے کی موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر میں آپ سب کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ آپ کی حفاظت اور سلامتی ہم سب کی اولین ترجیح ہے۔ اس موقع پر میں متحدہ عرب امارات کی حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور اس بات کا اعادہ کرتا ہوں کہ موجودہ صورتحال میں ہم اپنے اماراتی بہنوں اور بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کرشنگ نہ کرنے والی ملوں کے خلاف آج سے ایکشن ہوگا: کین کمشنر پنجاب

سفارت خانے کی خدمات

وزیرِاعظم پاکستان اور نائب وزیرِاعظم و وزیرِخارجہ کی خصوصی ہدایات کے تحت سفارت خانۂ پاکستان ابوظہبی اور قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی چوبیس گھنٹے آپ کی خدمت اور معاونت کے لیے مصروفِ عمل ہیں۔

ہم نے دونوں مشنز میں خصوصی ڈیسک قائم کر دیے ہیں جو چوبیس گھنٹے فعال ہیں، تاکہ پاکستانی برادری کے اراکین کو فوری رہنمائی، رابطہ اور ضروری مدد فراہم کی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: الیکٹرانک فراڈ سے متعلق 13 ہزار سے زائد لنک بلاک کیے جا چکے ہیں، پی ٹی اے

اعلیٰ سطحی ملاقاتیں

سفیر پاکستان نے کہا کہ وزیرِاعظم پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے صدر، عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان سے گفتگو کی ہے۔ اس گفتگو میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا گیا اور اس وقت پاکستانی برادری کے لیے اماراتی حکام کی جانب سے فراہم کی جانے والی بہترین دیکھ بھال اور تعاون پر شکریہ ادا کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی ایک چھوٹا پاکستان ہے جو بڑے پاکستان کو پالتا ہے، خالد مقبول صدیقی

سیفٹی اور افواہوں سے آگاہی

سفارت خانۂ پاکستان اور قونصلیٹ جنرل متحدہ عرب امارات کے متعلقہ حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور پاکستانی برادری کی سہولت اور معاونت کے لیے تمام ضروری انتظامات موجود ہیں۔

میں پاکستانی برادری سے درخواست کرتا ہوں کہ افواہوں اور جھوٹی خبروں پر یقین نہ کریں۔ سوشل میڈیا کا ذمہ دارانہ استعمال یقینی بنائیں اور متحدہ عرب امارات کے قوانین اور ضوابط کا مکمل احترام کریں۔ مستند معلومات کے لیے متعلقہ حکام اور اداروں کی جانب سے جاری کردہ ہدایات اور اعلانات پر ہی انحصار کریں۔

ہماری یکجہتی

ہم سب کو مل کر ذمہ داری، صبر اور اتحاد کے ساتھ اس صورتحال کا سامنا کرنا ہے۔ پاکستان کا سفارت خانہ ابوظہبی اور قونصلیٹ جنرل دبئی ہمہ وقت آپ کے ساتھ ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...