پانچویں جنریشن اسپیکٹرم کی نیلامی کل ہو گی، موبائل فون کے پیکیج مہنگے نہیں ہونگے، پی ٹی اے
فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی کل صبح 10 بجے ہونے جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: گل پلازہ کی آگ پر 33 گھنٹوں بعد قابو پایا گیا، کولنگ شروع، 11 افراد جاں بحق، 60 سے زائد لاپتہ
ٹیلی کام کمپنیوں کی تیاری
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، چیئرمین پی ٹی اے نے بتایا ہے کہ ٹیلی کام کمپنیوں نے نیلامی میں شرکت کے لیے کنسلٹنٹ ہائر کیے ہیں۔ موک آکشن کے دوران، تمام ٹیلی کام کمپنیوں نے سافٹ ویئر چیک کیا۔
یہ بھی پڑھیں: 9 سال سے لاپتہ ایم کیو ایم لندن کے کارکن کو ہر ممکن تلاش کرنے کا حکم
پی ٹی اے کی یقین دہانی
چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان کا کہنا تھا کہ فائیو جی کی آمد سے موبائل فون کے پیکیج مہنگے نہیں ہوں گے۔ پی ٹی اے یہ یقینی بنائے گا کہ پیکجز کی قیمت نہ بڑھے۔ پی ٹی اے نے صارفین کی سہولت کے لیے ڈیجیٹل اسسٹنٹ بھی بنایا ہے اور صارفین کو کوالٹی آف سروس فراہم کرنے کے لیے نیا میکانزم تشکیل دیا ہے۔
فائیو جی موبائل ہینڈسیٹس
چیئرمین پی ٹی اے نے مزید کہا ہے کہ 5 کمپنیوں نے فائیو جی موبائل ہینڈسیٹ تیار کرنا شروع کر دیے ہیں، اور یہ ہینڈ سیٹس مارکیٹ میں تقریباً 40 سے 45 ہزار میں دستیاب ہوں گے۔








