تم کون ہو جو لوگوں کے پاؤں توڑتے رہتے ہو؟ سپریم کورٹ نے جھگڑا کیس کے ملزم کی کمرہ عدالت میں سرزنش کردی
جھگڑا کیس کی سماعت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) جھگڑا کیس کے ملزم کی درخواست ضمانت پر سپریم کورٹ نے ملزم سے کہا کہ: تم ہو کون جو لوگوں کے پاؤں توڑتے رہتے ہو؟
یہ بھی پڑھیں: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے ایک بار پھر احتجاجی تحریک شروع کرنے کا عندیہ دیدیا
عدالت میں ملزم کی سرزنش
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جھگڑا کیس میں ملزم کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت ہوئی، جسٹس ہاشم کاکڑ کی جانب سے ملزم کی کمرہ عدالت میں سرزنش کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی نے اپنے بیٹوں کو پاکستان نہ آنے کی ہدایت کردی
ہنگامہ آرائی اور سنگین نتائج
جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ ملزم کے تیور اچھے نہیں لگ رہے، اگر فریقین کی صلح نہ ہوئی تو بات قتل و غارت تک پہنچ جائے گی۔ صلح ایسے نہیں ہوگی، ملزم کو جرمانہ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا کاروبار فنانس کیلئے ضرورت کے مطابق قرضہ دینے کا حکم
وکیل کا بیان
جسٹس ہاشم کاکڑ نے ملزم سے استفسار کیا کہ تم ہو کون جو لوگوں کے پاؤں توڑتے رہتے ہو؟ وکیل مدعی نے بتایا کہ ملزم پر لڑائی جھگڑے کے مزید 18 مقدمات بھی درج ہیں۔ جسٹس نے کہا کہ تم بدمعاش ہو، عدالت میں بھی طریقے سے نہیں کھڑے۔
عدالتی احکامات
وکیل نے کہا کہ ملزم نے جھگڑے کے دوران راڈ مار کر مدعی کے گھٹنے کی ہڈی توڑ دی۔ عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت تک ملزم نے راضی نامہ نہ کیا تو نتائج سنگین ہوں گے۔ عدالت نے سماعت 2 اپریل تک ملتوی کردی۔ جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی۔








