جیٹ فیول مہنگا ہونے سے فضائی کرایوں میں بھاری اضافے کا خدشہ
خلیجی جنگ اور ہوائی جہازوں کے ایندھن کی قیمت
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خلیجی جنگ کے باعث عالمی مارکیٹ میں ہوائی جہازوں کے ایندھن کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگیا جس کے بعد پاکستان میں آپریٹ کرنے والی ڈیڑھ درجن سے زائد ایئر لائنز نے کرائے بڑھانے کی تیاری کرلی۔
یہ بھی پڑھیں: غیرت کے نام پر دو بھائیوں نے بہن کو گلا دبا کر قتل کر دیا
جیٹ فیول کی قیمت میں اضافہ
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق جیٹ فیول کی قیمت 188.93 روپے فی لیٹر سے بڑھ کر 342.32 روپے فی لیٹر ہوگئی جس کے باعث ملکی وغیر ملکی ایئر لائنز کے فضائی کرایوں میں بیس سے تیس فیصد تک اضافہ متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 15 سال کی تھی جب ٹرمپ نے زیادتی کی کوشش کی، نئی ایپسٹین فائلز میں امریکی صدر پر خاتون سے زیادتی کا الزام
کرایوں میں اضافہ کی تیاری
پی ایس او ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 55 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد جہازوں کے استعمال میں ہونے والے جیٹ فیول کی قیمت میں 153 روپے 39 پیسے اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد ملکی و غیر ملکی ایئر لائنز نے کرایوں میں اضافے کی تیاری مکمل کرلی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: افواج پاکستان نے چند گھنٹوں میں بھارتی فوج کو ایکسپوز کردیا : عظمیٰ بخاری
ایئر لائنز کا کرایوں میں اضافہ
آئندہ ایک دو روز میں تمام اندرون اور بیرون ممالک جانے والی ایئر لائنز اپنے کرایوں میں اضافہ کر دیں گی۔ ڈومیسٹک کے لیے بیس فیصد اور بین الاقوامی روٹس پر تیس فیصد تک اضافہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: شان مسعود کے لیے ٹیسٹ کپتانی برقرار رکھنا مشکل، متبادل کون ہوگا؟
بین الاقوامی فضائی کرایوں میں اضافے کی پیشگوئی
ذرائع کے مطابق یورپ، امریکہ، کینیڈا اور گلف ممالک کے لیے فضائی کرایوں میں بڑے اضافے کا امکان ہے۔ لاہور، کراچی اور اسلام آباد سے لندن کے کرایوں میں ایک لاکھ روپے تک اضافے کا خدشہ ہے۔ پاکستان سے پیرس، استنبول، نیویارک اور ٹورنٹو کے کرایوں میں 80 ہزار سے ڈیڑھ لاکھ روپے تک اضافہ متوقع ہے۔
عید کے موقع پر مالی بوجھ
عید کے موقع پر بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کے لیے فضائی کرایوں میں اضافہ بڑا جھٹکا بن سکتا ہے، فضائی سفر مہنگا ہونے سے مسافروں کو اضافی مالی بوجھ کا سامنا ہوگا۔








