سپین کے وزیراعظم ایک بار پھر ایران پر اسرائیلی اور امریکی حملوں کیخلاف کھل کر بول پڑے

سپین کے وزیراعظم کی ایران کے دفاع میں آواز

میڈرڈ (مانیٹرنگ ڈیسک) سپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز ایک بار پھر ایران پر اسرائیلی اور امریکی حملوں کے خلاف کھل کر بول پڑے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف نے تنخواہ دار طبقے کو ریلیف حکومتی اخراجات میں کمی سے مشروط کردیا

ایک تقریب میں تقریر

’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق ایک تقریب سے خطاب میں سپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے کہا کہ، ’’گزشتہ چند روز سے کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ ایران جنگ کی مخالفت کرکے سپین دنیا میں تنہا رہ گیا ہے۔ یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے اس وقت بھی یہ باتیں پھیلائی تھیں جب سپین نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کیا تھا۔ پھر اس کے بعد دیگر ملکوں نے بھی یہی قدم اٹھایا تو ہم تنہا نہیں، ہم پہل کرنے والے ملک ہیں، اور اب دیگر ملک بھی ایران جنگ کی مخالفت کر رہے ہیں۔ آخر میں وہی لوگ تنہائی کا شکار ہوں گے جو اس جنگ کی حمایت کر رہے ہیں۔‘‘

سپین کا واضح مؤقف

واضح رہے کہ سپین کے وزیرِ اعظم پیڈرو سانچیز نے اس سے قبل ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے حوالے سے کہا تھا کہ، ’’سپین کا مؤقف واضح ہے کہ جنگ نہیں ہونی چاہیے، سپین اس تباہی کے خلاف ہے۔ ایران کے خلاف جنگ نہ تو منصفانہ عالمی نظام کا باعث بنے گی، نہ اس سے تنخواہوں میں اضافہ ہوگا۔‘‘

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...