ملک حالتِ جنگ میں ہے، افغانستان کیساتھ باقاعدہ لڑائی جاری ہے: طلال چودھری

وزیر مملکت برائے داخلہ کا بیان

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ ملک حالتِ جنگ میں ہے، افغانستان کے ساتھ باقاعدہ لڑائی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بنوں: شادی کی تقریب میں 2 گروپوں میں فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

پاکستان اور افغانستان کے درمیان لڑائی

''جنگ'' کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں قائم پولیس ناکوں سے متعلق سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ ملکی صورتِ حال سب کے سامنے ہے اور پاکستان اس وقت حالتِ جنگ میں ہے۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان باقاعدہ لڑائی کی صورتِ حال ہے۔ افغانستان کے پاس جدید جنگی طیارے یا بم نہیں ہیں، تاہم کم عمر لڑکوں کو استعمال کرتے ہوئے خودکش حملے کروائے جا رہے ہیں۔ ایسی صورتِ حال میں سیکیورٹی کے پیش نظر پولیس ناکے قائم کرنا مجبوری بن جاتے ہیں تاکہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

شہریوں سے تعاون کی اپیل

وزیر مملکت نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...