ہارس اینڈ کیٹل شو تقریبات پر 1 ارب 90 کروڑ روپے کا تخمینہ
ہارس اینڈ کیٹل شو 2026 کا تخمینہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہارس اینڈ کیٹل شو 2026 کی تقریبات پر 1 ارب 90 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
ایونٹ مینجمنٹ کمپنیوں کی بولیاں
سٹی 42 نیوز کے مطابق تقریبات کے لئے ایونٹ مینجمنٹ کمپنیوں کی مالی بولیاں کھول دی گئی ہیں۔ ہارس اینڈ کیٹل شو کے ایونٹس کیلئے 3 کمپنیوں کی مالی بولیاں کھول دی گئیں، افتتاح کے لئے 57 کروڑ 50 لاکھ جبکہ اختتامی تقریب کے لئے 52 کروڑ 50 لاکھ کی بولی دی گئی ہے۔








