یوم شہادت حضرت علیؓ پر سخت سکیورٹی انتظامات، 30 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہیں: عظمیٰ بخاری

سیکیورٹی انتظامات کا اعلان

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ یوم شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر پنجاب بھر میں سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں اور 30 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار عزاداری جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی پر تعینات ہیں تاکہ امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔ پاکستان فتنہ الخوارج کے خلاف مؤثر ردعمل دے رہا ہے اور سیکیورٹی فورسز دشمن کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔ اگر خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ مریم نواز کے ماڈل پر عوام کی خدمت کریں تو اس سے بڑی خوشی مریم نواز کے لیے کوئی نہیں ہو سکتی۔

یہ بھی پڑھیں: جمی لائی سے متعلق فیصلہ قانون اور شواہد کے مطابق ہے، ہانگ کانگ حکومت

پریس کانفرنس کے دوران تبصرے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی جی پی آر میں معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب سلمیٰ بٹ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن ڈاکٹر کرن خورشید بھی موجود تھیں۔ عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ ہمیں یہ دیکھ کر بھی خوشی ہوتی ہے کہ خیبر پختونخوا کے لوگ پنجاب میں قائم سہولت بازاروں سے خریداری کر رہے ہیں اور انہیں ریلیف مل رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میر خلیل الرحمان کا انتقال ہوا تو ایک رپورٹر وفاداری ثابت کرنے کیلئے قبر میں لیٹ گیا تھا: وسعت اللہ خان

رمضان پیکج اور عوامی فلاحی اقدامات

کے پی کی حکومت رمضان پیکج دینے کا دعویٰ کر رہی ہے مگر عوام کو اس کا عملی نمونہ کہیں نظر نہیں آ رہا، جبکہ پنجاب حکومت کے فلاحی اقدامات اور رمضان ریلیف پروگرام عوام تک واضح طور پر پہنچ رہے ہیں۔ میٹنگز یا فوٹو سیشنز کے بجائے اقدامات حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کے لیے ہونے چاہئیں۔ پنجاب میں رمضان پیکج اور دیگر فلاحی سرگرمیاں عوام تک پہنچ رہی ہیں اور ان کے اثرات عام آدمی کو واضح طور پر نظر آتے ہیں مگر کے پی میں رمضان پیکج کا کسی کو پتا نہیں کہ وہ کہاں ہے۔ خیبر پختونخوا کے عوام کو بھی وہ ریلیف، تعلیم، صحت اور سستی اشیاء حاصل ہونی چاہئیں جو ہر شہری کا حق ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سوات میں موسم سرما کی پہلی برف باری، سیاحوں نے مالم جبہ کا رخ کر لیا

عالمی اقتصادی صورتحال

عظمیٰ بخاری نے عالمی اقتصادی صورتحال کے حوالے سے کہا کہ حکومت اور سیکیورٹی ادارے ملک میں حالات کو قابو میں رکھنے کی بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔ آج ایک دن کے دوران عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں تقریباً 23 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جو عالمی کشیدگی اور اقتصادی چیلنجز کے اثرات ہیں۔ حکومت ہر ممکن اقدامات کے ذریعے ملک میں امن قائم رکھنے اور عوام پر اثرات کم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

عزاداری کے لیے سیکیورٹی کا منصوبہ

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یوم شہادت حضرت علیؓ پر صوبہ بھر میں سیکیورٹی انتہائی سخت اور مؤثر ہوگی تاکہ عزاداری جلوسوں اور مجالس میں امن و امان قائم رہے۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں 30,000 سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات ہوں گے، جبکہ لاہور میں 8,000 سے زائد اہلکار خصوصی فرائض انجام دیں گے۔ 217 جلوسوں کی نگرانی کے لیے 20,000 اور 994 مجالس پر 10,000 سے زائد افسران و اہلکار فرائض انجام دیں گے۔ عزاداری جلوسوں اور مجالس کے شرکا کی چیکنگ کے لیے 2,029 میٹل ڈٹیکٹرز اور 297 واک تھرو گیٹس استعمال ہوں گے۔ خواتین عزاداروں کی سیکیورٹی کے لیے لیڈی پولیس اہلکار تعینات ہوں گی اور سادہ لباس میں کمانڈوز اور چھتوں پر سنائپرز بھی موجود ہوں گے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...