کفایت شعاری پالیسی، وفاقی کابینہ کا 2 ماہ کی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ
کفایت شعاری پالیسی کا اعلان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی کابینہ نے کفایت شعاری پالیسی کے تحت 2 ماہ کی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خواتین کے ذریعے شہریوں کو ہنی ٹریپ کرنے والے 2 گینگ گرفتار، تہلکہ خیز انکشافات
اجلاس کی تفصیلات
نجی ٹی وی کے مطابق، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت قومی کفایت شعاری پالیسی کی منظوری کے لیے اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے ایرک کی سومو پہلوان سے مقابلے کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
کفایت شعاری اقدامات پر بریفنگ
اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کفایت شعاری پالیسی پر بریفنگ دی۔ شرکاء کو عالمی صورتحال کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی بچت اور سرکاری سطح پر کفایت شعاری اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔
مستحق شہریوں کے لیے تجاویز
اجلاس میں مستحق اور غریب شہریوں کو ریلیف دینے کی تجاویز پر غور کیا گیا۔ شہباز شریف نے صوبوں کی مشاورت سے قومی کفایت شعاری پالیسی تشکیل دینے کی ہدایت کی تھی۔








