بین الاقوامی پروازوں اور رسد کے نظام میں خلل، پاکستان میں جان بچانے والی ادویات، ویکسین اور بچوں کے دودھ کی قلت کا خدشہ

بین الاقوامی کشیدگی اور پاکستان کی سپلائی چین پر اثرات

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران، اسرائیل اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث بین الاقوامی پروازوں اور رسد کے نظام میں خلل پڑنے سے پاکستان میں جان بچانے والی ادویات، ویکسین اور بچوں کے دودھ کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ کے پانچ پراسرار مقامات اور ان کی دلچسپ کہانیاں: ‘اگر آپ بہادر ہیں تو یہاں ایک رات گزارنے کی جرات کریں’

ادویات کی درآمد متاثر

نجی ٹی وی کے مطابق بین الاقوامی پروازوں کی معطلی نے پہلے ہی ادویات، دواسازی میں استعمال ہونے والے خام مال اور ویکسین کی درآمد کو متاثر کرنا شروع کر دیا ہے۔ درآمد کنندگان کا کہنا ہے کہ اگر یہ صورتحال طویل عرصے تک برقرار رہی تو ادویات کی شدید کمی اور قیمتوں میں نمایاں اضافے کا خطرہ ہے۔ پاکستان کے پاس اس وقت دواسازی کے خام مال کا ذخیرہ تقریباً ڈیڑھ سے دو ماہ کے لیے موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو امریکہ کے ساتھ ’’گرینڈ مدر آف آل ڈیل‘‘ کرنی چاہیے، ابراہیم مراد

خام مال کی درآمد کا انحصار

صنعتی نمائندوں کے مطابق ملک میں ادویات کی تیاری کے لیے درآمدی خام مال پر بہت زیادہ انحصار ہے۔ تقریباً 55 سے 60 فیصد خام مال بھارت سے جبکہ 40 سے 45 فیصد چین سے درآمد کیا جاتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں غیر رسمی طور پر پہلے ہی اضافہ دیکھا جا رہا ہے، اور اگر کشیدگی برقرار رہی تو یہ قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں۔ ان کے مطابق کینسر، ذیابیطس، انسولین اور دل کے امراض کے علاج میں استعمال ہونے والی ادویات خاص طور پر مہنگی ہو سکتی ہیں۔

بچوں کے دودھ اور ویکسین کی قلت کا خدشہ

ماہرینِ صحت نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان بچوں کے دودھ اور بعض ویکسین کی درآمد پر بھی بڑی حد تک انحصار کرتا ہے۔ اگر خلیجی ممالک کے راستے رسد کا سلسلہ متاثر رہا تو ادویات اور دیگر طبی اشیا کی قلت پیدا ہو سکتی ہے اور صحت کے نظام پر اضافی دباؤ پڑ سکتا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...