پارلیمانی اراکین کو تھریٹ الرٹ جاری کرکے بلوچستان حکومت نے امن وامان کے قیام میں ناکامی کا اعتراف کیا ہے،جےیوآئی
تھریٹ لیٹر پر جے یو آئی کا ردعمل
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹ، قومی و صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کو تھریٹ لیٹر پر ترجمان جے یو آئی کا ردعمل، کہا کہ پارلیمانی اراکین کو تھریٹ الرٹ جاری کرکے بلوچستان حکومت نے امن وامان کے قیام میں ناکامی کا اعتراف کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی عدالت نے فلسطینی بچے کے قاتل کو 53 سال قید کی سزا سنادی
اسلم غوری کی تشویش
ترجمان جےیوآئی اسلم غوری کا کہنا ہے پورے بلوچستان میں صرف جےیوآئی اراکین کی جان کو خطرہ ہے۔ بلوچستان کے نااہل اور جعلی وزیر اعلی سے صوبے کو خطرہ ہے۔ اس لیٹر نے 2024 کے جعلی انتخابات کے زخم کو تازہ کر دیا ہے۔ ایسے لیٹر حکومت کے منہ پر طمانچہ ہیں۔ یہ لیٹر خضدار اور قلات کے ضمنی الیکشن سے جے یوآئی کو دور رکھنے کا بہانہ ہے۔ جعلی حکومت اور اسکا وزیر اعلی قوم کے سامنے عیاں ہو گیا ہے۔
قبل از انتخابات دھاندلی کا خدشہ
اسلم غوری کا مزید کہنا تھا کہ اس لیٹر کو قبل از انتخابات دھاندلی تصور کرتے ہیں۔ اراکین اسمبلی اور قومی قیادت محفوظ نہیں تو عوام کا کیا حال ہوگا۔ خضدار اور قلات ضمنی انتخاب میں بھی پرانے طریقے سے دھاندلی کا منصوبہ نظر آ رہا ہے۔ ایسے حربوں کا مقابلہ کیا ہے اور کریں گے۔ قیادت کا تحفظ کرنا جانتے ہیں۔
سینٹ، قومی و صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کو تھریٹ لیٹر اور ترجمان جے یو آئی کا ردعمل
پارلیمانی اراکین کو تھریٹ الرٹ جاری کرکے بلوچستان حکومت نے امن وامان کے قیام میں ناکامی کا اعتراف کیا ہے۔ترجمان جےیوآئی
پورے بلوچستان میں صرف جےیوآئی اراکین کی جان کو خطرہ ہے۔اسلم غوری…
— Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan (@juipakofficial) March 9, 2026








