خطے کی کشیدہ صورتحال، حکومتِ بلوچستان کا صوبے بھر میں قائم تمام تعلیمی ادارے فوری طور پر بند کرنے کا حکم
تعلیمی اداروں کی عارضی بندش
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومتِ بلوچستان کے اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے خطے میں حالیہ جنگی صورتحال کے باعث پیدا ہونے والی علاقائی حالات کو مدِنظر رکھتے ہوئے صوبے بھر میں تعلیمی اداروں کی عارضی بندش کا اعلان کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سلیمان اور قاسم نے لندن میں پاکستان ہائی کمیشن میں ویزا کے لیے درخواست جمع کروا دی، علیمہ خان کا دعویٰ
بندش کی مدت
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال میں انتظامی تیاری کو یقینی بنانے اور عوام کو آمدورفت اور ٹرانسپورٹ سے متعلق ممکنہ مشکلات سے بچانے کے لیے بلوچستان میں قائم تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے فوری طور پر بند رہیں گے۔یہ بندش 9 مارچ 2026 سے 23 مارچ 2026 تک نافذ العمل رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: فریال گوہر اور جمال شاہ نے 30 سال بعد پہلی بار طلاق کی اصل وجہ بتا دی
تعلیمی عمل میں تسلسل
اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے واضح کیا ہے کہ تعلیمی اداروں کی بندش کے باوجود جاری داخلہ مہم اور اسکولوں کی ڈیجیٹل مردم شماری کا عمل جاری رہے گا تاکہ تعلیمی انتظامی امور متاثر نہ ہوں۔ اسی طرح اگر کسی تعلیمی ادارے میں امتحانات مقررہ شیڈول کے مطابق ہونے ہیں تو وہ طے شدہ پروگرام کے مطابق ہی منعقد کیے جائیں گے۔
عوامی اپیل
حکومتِ بلوچستان نے عوام، والدین اور تعلیمی اداروں کی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ موجودہ حالات کے پیش نظر حکومتی ہدایات پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور انتظامی اقدامات میں تعاون کریں۔








