پنجاب حکومت کے خطے میں جنگ کے نتیجے میں غیر معمولی اقدامات ، سکول، کالج اور یونیورسٹیاں 10 مارچ سے 31 مارچ تک بند کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب کا ہنگامی اقدامات کا فیصلہ

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خطے میں جاری جنگی صورتحال کے باعث پیدا ہونے والی غیر معمولی معاشی مشکلات اور ممکنہ پیٹرولیم بحران کے پیش نظر صوبے میں فوری اور غیر معمولی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان اقدامات کا مقصد وسائل کا مؤثر استعمال، عوام کو سہولت فراہم کرنا اور بحران کے اثرات کو کم سے کم کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: “میرا شوہر مجھے غیر مردوں سے دوستی کرنے کا کہتا ہے” خاتون نے معاشرے کے انتہائی شرمناک پہلو سے پردہ اٹھا دیا۔

سرکاری فیول کی فراہمی میں کمی

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پیٹرولیم بحران کے خاتمے تک صوبائی وزراء کے لیے سرکاری فیول کی فراہمی بند کر دی گئی ہے جبکہ سرکاری افسران کی گاڑیوں کے لیے پٹرول اور ڈیزل الاؤنس میں فوری طور پر 50 فیصد کمی کر دی گئی ہے۔ مزید برآں صوبائی وزراء اور اعلیٰ سرکاری افسران کے ساتھ چلنے والی پروٹوکول گاڑیوں پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ناگزیر سیکیورٹی ضروریات کے تحت صرف ایک گاڑی صوبائی وزراء اور اعلیٰ سرکاری افسران کے ہمراہ رکھنے کی اجازت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: آب گم کے اسٹیشن سے نکلتے ہی پٹری میں خوبصورت مگر طویل ترین لوپ آتا ہے، مسافروں کو آخری ڈبہ اور پیچھے لگا بینکر انجن بھی صاف نظر آتا ہے۔

ورک فرام ہوم پالیسی کا نفاذ

حکومت پنجاب نے سرکاری دفاتر میں ورک فرام ہوم پالیسی نافذ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے جس کے تحت صرف ضروری عملہ ہی دفاتر میں حاضر ہوگا جبکہ اضافی سپورٹ اسٹاف کی آمد و رفت محدود کی جائے گی۔ اس حوالے سے وزیراعلیٰ نے واضح کیا ہے کہ سرکاری امور کی انجام دہی متاثر نہیں ہوگی اور تمام اہم کام جاری رہیں گے۔ سرکاری معاملات کے لیے آن لائن اجلاس اور ٹیلی کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے وفاق میں صحت سہولت کارڈ کو مستقل کرنے کے لیے کمیٹی بنا دی۔

تعلیمی اداروں کی بندش

تعلیمی اداروں کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ پنجاب بھر میں اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں 10 مارچ سے 31 مارچ تک بند رہیں گی۔ تاہم امتحانات اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق ہوں گے جبکہ تعلیمی اداروں کو آن لائن کلاسز کے انعقاد کی اجازت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: بچپن سے ہی آپ ”اگر مگر“، ”چاہیے“ اور ”کاش“ جیسے روئیے اپنا چکے ہیں، نئے انداز فکر کیلئے ضروری ہے کہ پرانے انداز کے متعلق آگہی حاصل کریں

ای بزنس خدمات کی تسلسل

شہریوں کی سہولت کے لیے ای بزنس اور "مریم کی دستک" کے تحت فراہم کی جانے والی خدمات بدستور جاری رہیں گی تاکہ عوام کو بنیادی سہولیات تک رسائی حاصل رہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ: قواعد کی خلاف ورزی پر 1 لیڈی کانسٹیبل سمیت 29 اہلکار برطرف

پیٹرولیم مصنوعات کی نگرانی

وزیراعلیٰ پنجاب نے پیٹرولیم مصنوعات کی مؤثر نگرانی کے لیے ہر ضلع میں ڈسٹرکٹ پیٹرولیم مانیٹرنگ کمیٹیاں قائم کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اس مقصد کے لیے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (PITB) کو پیٹرولیم مصنوعات کے لیے جدید ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم تیار کرنے کا ٹاسک بھی سونپا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ طاس معاہدے کی معطلی: پاکستان عالمی بینک سے فوری رابطہ کرے گا:سابق سیکرٹری واٹر کمیشن

آؤٹ ڈور تقریبات پر پابندی

حکومت پنجاب نے سرکاری آؤٹ ڈور تقریبات پر بھی پابندی عائد کر دی ہے جبکہ لاہور کا معروف ثقافتی میلہ "ہارس اینڈ کیٹل شو" بھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جو نواز شریف کو مائنس کرنے آیا تھا وہ خود گھر اور پارٹی سے مائنس ہوگیا ، عظمیٰ بخاری

نجی شعبے کو مشورے

وزیراعلیٰ نے نجی شعبے کو بھی مشورہ دیا ہے کہ وہ ورک فرام ہوم پالیسی اپنائیں، غیر ضروری تقریبات سے گریز کریں اور صرف ضروری عملے کو دفاتر میں طلب کریں۔

یہ بھی پڑھیں: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے حکومت سے پیٹرول پر لیوی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا

ٹرانسپورٹ کرایوں کی نگرانی

مزید برآں تمام اضلاع میں ٹرانسپورٹ کرایوں کی سخت نگرانی کی ہدایت جاری کی گئی ہے اور زائد یا ناجائز کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اسی طرح پنجاب میں اشیائے خوردونوش کی طلب و رسد کی بھی سخت نگرانی کی جائے گی تاکہ مصنوعی قلت یا مہنگائی کو روکا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس؛ نیکٹا اور صوبوں کے درمیان کوآرڈینیشن بہتر بنانے کا فیصلہ

عوام سے اپیل

وزیراعلیٰ پنجاب نے عوام سے اپیل کی ہے کہ موجودہ بحرانی صورتحال کے پیش نظر آؤٹ ڈور فنکشنز سے گریز کریں، لیٹ نائٹ شاپنگ نہ کریں اور ضروری اشیا کی غیر ضروری خریداری یا ذخیرہ اندوزی سے اجتناب کریں۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کی سب سے زیادہ سست الوجود قوم مصری ہیں، یہ پہلا عرب ملک تھا جہاں دوپہر کو باقاعدہ قیلولہ کیلئے سرکاری طور پر تین چار گھنٹے کا وقفہ دیا جاتا

قیادت کے فیصلوں کی تعریف

انہوں نے اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت کو مشکل ترین حالات میں جرات مندانہ فیصلوں پر خراج تحسین پیش کیا۔

قوم کی طاقت

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے خبردار کیا کہ مشکل حالات میں قوم کی مجبوری کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بہادر قومیں مشکلات کا مقابلہ اتحاد، صبر اور دانشمندی سے کرتی ہیں اور پاکستانی قوم بھی اس آزمائش میں سرخرو ہو کر نکلے گی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...