ون ڈسٹرکٹ۔۔ ون پروڈکٹ۔۔، وزیراعلیٰ مریم نواز نے چھوٹی صنعتوں کے فروغ کا بڑا پلان دیدیا

پنجاب کی صنعتوں کے فروغ کا نیا منصوبہ

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چھوٹی صنعتوں کے فروغ کا بڑا پلان دے دیا۔ مختلف اضلاع کو مقامی پیداوار، مہارت اور ضروریات کے مطابق انڈسٹریل ہب بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

صوبے میں خصوصی اجلاس

وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت صوبے میں صنعت سازی کے فروغ کے لئے خصوصی اجلاس ہوا۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب اکنامک ٹرانسفارمیشن کمیٹی تشکیل دی۔ 11 رکنی کمیٹی کی سربراہی سینئر منسٹر مریم اورنگزیب کریں گی اور سیکرٹری فنانس کمیٹی کے سیکرٹری مقرر ہوں گے۔

کمیٹی کی ذمہ داریاں

پنجاب اکنامک ٹرانسفارمیشن کمیٹی ڈسٹرکٹ لیول اور اکنامک میپنگ کے ذریعے پوٹینشل کی نشاندہی کرے گی۔ مقررہ کمیٹی اضلاع میں انڈسٹری کلسٹر بنانے کے لئے سیکٹرز کی ترجیحات کا تعین کرے گی اور قابل عمل اشاریئے بھی تیار کرے گی۔

اسکل ڈویلپمنٹ پروگرام

کمیٹی سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے ذریعے متعلقہ انڈسٹری کی ضروریات کے مطابق ہیومن ریسورس تیار کرنے پر توجہ دے گی۔ یہ مقامی طور پر تیار کردہ ویلیو ایڈڈ پروڈکٹ کو گلوبل ویلیو چین کے ساتھ منسلک کرنے کے لئے بھی اقدامات کرے گی۔

مختلف صنعتوں کی ترقی

اجلاس میں گجرات میں فین، رائس ایکسپورٹ اور اپلائنیسس کی صنعتوں کے فروغ کی تجویز پر بھی غور کیا گیا۔ ساہیوال میں ڈیری پروڈکٹ اور فیصل آباد میں ٹیکنیکل ٹیکسٹائل، فرنیچر سٹی اور ڈیری پراسیسنگ کی صنعت کے ہب کی تشکیل پر بھی بحث ہوئی۔ گوجرانوالہ میں سرجیکل اور اسپورٹس کے سامان کا ہب بنانے کے لئے بھی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...