وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کو ترقیاتی و تعمیراتی سائیٹ میں بدل دیا، شہروں سے دیہات تک جدید ترین انفراسٹرکچر تیار ہوگا

وزیر اعلیٰ پنجاب کا وژن

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) باتیں نہیں، ڈلیوری--- وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب کو ترقیاتی و تعمیراتی سائیٹ میں بدل دیا۔ پنجاب کے شہروں سے دیہات تک جدید ترین انفراسٹرکچر تیار ہوگا۔ جہاں کبھی محرومیاں تھیں وہاں اب ترقی ہوگی- پنجاب کے دیہات مثالی گاؤں میں بدلنے لگے ہیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب میں سہولتوں کا سب سے بڑا نیٹ ورک قائم ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: اس زمانے میں محسوس کیا کہ نوجوانوں کو منفی طور پر متاثر کرنے والی ایک بڑی خرابی تعلیمی اداروں میں سیاسی جماعتوں کی سرگرم شاخیں تھیں

پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام

پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام، 517 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے پنجاب میں یکساں ترقی کا نیا باب کھولے گا۔ بارش میں ڈوبتے شہر ماضی بن جائیں گے اور پنجاب میں 380 واٹر سٹوریج ٹینکس تعمیر ہوں گے۔ سیوریج نظام میں تاریخی اپ گریڈ ہوگی، اور پنجاب میں 100 سال تک چلنے والی ایچ ڈی پی پائپ لائن بچھائی جائے گی۔ مختلف شہروں میں جدید ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس قائم کیے جا رہے ہیں۔ دیہات کو مثالی گاؤں میں تبدیل کرنے سے دیہی آبادی کی زندگیوں میں واضح اور مثبت تبدیلی آئے گی۔

شفاف ای ٹینڈرنگ اور معاشرتی بہتری

پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام میں شفاف ای ٹینڈرنگ کے ذریعے 13 ارب روپے کی بچت کا ریکارڈ قائم ہوگا۔ اس پروگرام کے تحت 6 ہزار کلومیٹر سے زائد سیوریج لائنیں اور 189 کلومیٹر مضبوط واٹر ڈرین بنائی جائیں گی۔ پی ڈی پی میں 83 ڈسپوزل اسٹیشن اور 9 انڈر گراؤنڈ واٹر سٹوریج ٹینک بھی بنائے جائیں گے۔ انڈر گراؤنڈ سٹوریج ٹینک بنانے سے بارش کے پانی کو محفوظ کرنا ممکن ہوگا۔ پنجاب کے ہر شہر، ہر گاؤں اور ہر علاقے کے لیے بہتر زندگی کا وعدہ پورا کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...