متحدہ عرب امارات میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 فوجی جاں بحق
ہیلی کاپٹر حادثہ
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اماراتی وزارت دفاع نے کہاہے کہ متحدہ عرب امارات میں ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہو گیا ہے جس میں سوار 2 فوجی جاں بحق ہوئے ہیں۔ یہ حادثہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے پیش آیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہیروئن کاسٹ کرنے ‘ہیرا منڈی’ گئے، جہاں ریما سے ملاقات ہوئی، فلم ساز ناصر ادیب کا انکشاف
میزائل اور ڈرون حملے
متحدہ عرب امارات کا کہنا ہے کہ آج ملک پر 15 میزائل اور 18 ڈرون حملے ہوئے۔ وزارت دفاع کے مطابق 15 بیلسٹک میزائلوں میں سے 12 کو تباہ کر دیا گیا جبکہ تین سمندر میں جا گرے۔ 18 ڈرونز کا بھی سراغ لگایا گیا، جن میں سے 17 کو روک لیا گیا اور ایک متحد عرب امارات کی حدود میں گر کر تباہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: سیاحوں کے ساتھ دھو کہ دہی اور لوٹ مار دیکھ کر غصہ بہت آیا،فرعون کا ننھا سا تابوت جو 12پاؤنڈ کا تھا یہاں سے صرف 2پاؤنڈ میں مل گیا
حملوں کی تعداد
وزارت کے مطابق ایران کے حملوں کے آغاز سے اب تک مجموعی طور پر 253 بیلسٹک میزائل، آٹھ کروز میزائل اور 1,440 ڈرونز کا سراغ لگایا گیا ہے۔ ان میں سے دو میزائل اور 81 ڈرونز متحدہ عرب امارات میں گرے، باقی کو روک لیا گیا یا وہ سمندر میں جا گرے۔ ان حملوں کے نتیجے میں اب تک چار افراد ہلاک ہوئے ہیں جن کا تعلق پاکستان، نیپال اور بنگلہ دیش سے تھا، جبکہ 117 افراد معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کا تعلق مختلف ممالک سے ہے جن میں یو اے ای، مصر، سوڈان، ایتھوپیا، فلپائن، پاکستان، ایران، انڈیا، بنگلہ دیش، سری لنکا، آذربائیجان، یمن، یوگنڈا، اریٹیریا، لبنان، افغانستان، بحرین، کوموروس، ترکی، عراق، نیپال، نائیجیریا، عمان، اردن اور فلسطین شامل ہیں۔
امدادی کارروائیاں
اس سے قبل ابوظہبی حکام نے بتایا تھا کہ ایرانی حملوں کو روکنے کے دوران دو افراد زخمی ہوئے۔ وزارتِ دفاع نے کہا ہے کہ وہ ہر قسم کے خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے اور ریاست کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے والی کسی بھی کوشش کا سختی سے مقابلہ کرے گی۔
The UAE Ministry of Defence announces the martyrdom of two members of the Armed Forces following a helicopter crash due to a technical malfunction while performing their national duty in the country today, Monday, March 9, 2026.
The Ministry of Defence extends its deepest… pic.twitter.com/DD1UbISK6i
— وزارة الدفاع |MOD UAE (@modgovae) March 9, 2026








