گلف اسٹریم کا خریدا گیا لگژری جہاز 8 مارچ کو لاہور سے آسٹریا گیا، صحافی احمد وڑائچ کا دعویٰ
خبریں
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) صحافی احمد وڑائچ نے حکومتِ پنجاب کے مبینہ نئے لگژری طیارے "گلف اسٹریم" (Gulfstream) کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ جہاں 7 مارچ کو حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میں 55 روپے فی لیٹر کا تاریخی اضافہ کر کے عوام کی کمر توڑ دی، وہیں اگلے ہی دن یعنی 8 مارچ کو یہ لگژری جہاز لاہور سے ویانا (آسٹریا) کے لیے روانہ ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج سے گرفتار33کارکنوں کی شناخت پریڈ کے آرڈر کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
سوالات
صحافی نے سوال اٹھایا ہے کہ اس جہاز میں کون گیا ہے اور کس مقصد کے لیے ویانا گیا ہے؟ اس بارے میں ابھی تک کوئی سرکاری موقف سامنے نہیں آیا۔
سوشل میڈیا پر بحث
گلف اسٹریم کا خریدا گیا لگژری جہاز 8 مارچ کو لاہور سے ویانا (آسٹریا) گیا ہے۔ کون گیا ہے علم نہیں، کیوں گیا ہے یہ بھی علم نہیں
7 مارچ کو عوام کیلئے پیٹرول مہنگا ہوا، 8 مارچ کو جہاز ویانا چلا گیا pic.twitter.com/lwA7dnwljP
— Ahmad Warraich (@ahmadwaraichh) March 9, 2026








