پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ دل پر پتھر رکھ کر کیا، وزیر اعظم شہباز شریف
وزیر اعظم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ دل پر پتھر رکھ کر کیا، یہ فیصلہ کرتے ہوئے میں کشمکش میں تھا، دل کچھ اور کہتا تھا اور دماغ کچھ اور۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں شمسی توانائی کا انقلاب، سی این این نے تعریفوں کے پل باندھ دیے، دوسرے ملکوں کیلئے مثال قرار دے دیا
قیمتوں میں اضافے کی وجوہات
قوم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات میں جو اضافہ کیا گیا اس حوالے سے تجویز اس سے بھی زیادہ اضافے کی تھی۔
اسرائیل کے حملوں کی مذمت
ان کا کہنا تھا کہ ایران پر ہونے والے اسرائیلی حملوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔








