اسرائیل نے جنوبی لبنان کے رہائشی علاقوں میں سفید فاسفورس استعمال کیا جو بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی ہے: ہیومن رائٹس واچ
ہیومن رائٹس واچ کی نئی رپورٹ
نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے اپنی نئی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے جنوبی لبنان کے رہائشی علاقوں میں سفید فاسفورس استعمال کیا جو بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نعیم قاسم حزب اللہ کے نئے سربراہ مقرر
جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کی کارروائیاں
ہیومن رائٹس واچ کے مطابق تصدیق شدہ تصاویر سے معلوم ہوا ہے کہ 3 مارچ کو جنوبی لبنان کے قصبے یحمر میں اسرائیلی فوج نے توپ خانے سے داغے گئے سفید فاسفورس کے گولے فضاء میں پھاڑے جس کے بعد کم از کم 2 گھروں میں آگ لگ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: 72 شوگر ملز کو جرمانے کا معاملہ، سپریم کورٹ نے ٹربیونل کو 90 روز میں فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا
تحقیقی دعوے
’’جنگ‘‘ کے مطابق ہیومن رائٹس واچ کے لبنان کے محقق رمزی قیس نے دعویٰ کیا ہے کہ رہائشی علاقوں پر سفید فاسفورس کا استعمال انتہائی خطرناک اور غیر قانونی ہے اور اس کے نتیجے میں شہریوں کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔ یہ کیمیائی مادہ آکسیجن کے ساتھ رابطے میں آتے ہی جل اٹھتا ہے اور گھروں، کھیتوں اور دیگر املاک کو آگ لگا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پانی کا ضیاع تشویشناک حد تک بڑھ چکا ، آبی مسائل سے نمٹنے کیلیے فوری اقدامات نہ کیے گئے تو ۔۔۔؟ ماہرین نے خطرات سے آگاہ کر دیا
تصاویر کی تصدیق
عرب میڈیا کے مطابق ہیومن رائٹس واچ تنظیم نے تصاویر کی تصدیق اور جغرافیائی مقام کی نشاندہی کی ہے جس میں فضاء میں پھٹنے والے گولوں سے نکلنے والا دھواں ایم 825 سیریز کے 155 ملی میٹر سفید فاسفورس گولوں سے مشابہت رکھتا ہے۔ مقامی اسلامک ہیلتھ کمیٹی کی سول ڈیفنس ٹیم کی جانب سے جاری تصاویر میں کارکنوں کو گھروں کی چھتوں اور ایک گاڑی میں لگی آگ بجھاتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے: فواد احمد شیر
تنظیم کے مطالبات
ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ اسرائیل کو فوری طور پر رہائشی علاقوں میں اس ہتھیار کے استعمال کو روکنا چاہیے۔ تنظیم نے امریکہ، برطانیہ اور جرمنی سمیت اسرائیل کے اتحادیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو اسلحے کی فروخت معطل کر دیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کنگز نے معین علی کو 6 کروڑ 44 لاکھ میں سائن کرلیا
اسرائیلی فضائی حملے
ادھر لبنان کی نیشنل نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیل نے پیر کے روز بیروت کے جنوبی مضافات میں غبیری اور حارہ حریک سمیت مختلف علاقوں پر فضائی حملے کیے۔
نقصانات کا تخمینہ
رپورٹس کے مطابق حالیہ اسرائیلی حملوں میں لبنان میں اب تک 394 افراد شہید اور 1000 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں جبکہ 5 لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور ہیں۔








