تھل کے لوگ صبح اپنے تربوز کے فیلڈ میں جاتے ہیں، تربوز کھاتے ہیں، بیج نکال کر سنبھال لیتے ہیں اور گندم کے ساتھ بھون کر کھاتے ہیں

مصنف: ع۔غ۔ جانباز

قسط: 81

بچّوں کی ولادت

بیٹا اعجاز سعید اتوار کے دن 143 اپریل کی درمیانی شب کو رات کے 2 بجے اپنے ننھیال (کمال پور) کے ہاں پیدا ہوا۔ سن ہجری 1376ء کے مطابق رمضان کا تیرہواں روزہ تھا، اور بیساکھ 2014ء کی 2 تاریخ تھی۔ 17 جون 1957ء کو آپ اپنے دادا جان چوہدری ہاشم علی کے پاس چک نمبر 201 ر ب (چندیاں تلاواں) میں چلے گئے اور 14 جولائی کو اپنے ڈیڈی کے پاس مرید والا بنگلہ نہر (نزد فیصل آباد) میں چلے گئے۔ اس طرح 12 آگست کو ٹوبہ ٹیک سنگھ بنگلہ نہر 23 ستمبر کھیکھا بنگلہ نہر میں قیام کیا۔

خاندانی حالات

فیلڈ ڈیوٹی میں چھوٹے بچے کے ساتھ کچھ مشکلات پیش آئیں تو میں نے بیگم سے دوبارہ کہا کہ آپ اب یا تو اپنے امّی ابّو کے ہاں ٹھہریں یا پھر چندیاں تلاواں میں اپنے گھر میں قیام کریں تو انہوں نے کہا کہ میں تو لاہور میں رہوں گی اور اپنے ذاتی گھر میں رہوں گی۔ اُس کی چھوٹی بہن آصفہ ناز 240958 کو اپنے آبائی گاؤں چندیاں تلاواں ضلع فیصل آباد میں پیدا ہوئی۔

پہلا سال اور بچپن

نومبر 1957ء میں لاہور مغل پورہ گنج میں مکان نمبر 56 گلی نمبر 25 کرایہ پر لے کر عارضی رہائش اختیار کر لی۔ پہلی دسمبر 1957ء کو شاہی قلعہ اور 13 دسمبر 1957 کو ایک فلم "نور اسلام" دیکھی۔ اُس وقت اعجاز سعید کی عمر 8 ماہ تھی۔ آپ گھٹنوں کے بل رینگتے تھے۔ جب کبھی آپ کے امّی ابّو کھانستے تھے تو آپ بھی نقل اُتارتے اور کھانستے۔

پہلا دانت اور ابتدائی سفر

5 جنوری 1958ء کو اپنی امّی اور نانی اماں کے ساتھ شالا مار باغ، 18 جنوری کو شملہ پہاڑی دیکھنے گئے۔ 4 فروری کو آپ نے پہلا دانت نکالا۔ پھر ڈھامکے بنگلہ نہر، شرق پور بنگلہ نہر، شاہدرہ بنگلہ نہر میں رہے۔ 8 جون 1958ء کو صدر لاہور کے گلوب سینما میں فلم "محبوبہ" دیکھی۔

خاندانی سرگرمیاں اور حادثات

پھر فیلڈ ڈیوٹی کے دوران باغ چک 25 (تھل) اور قائد آباد میں کمبل بنانے کا کارخانہ دیکھا۔ پھر مظفر گڑھ ایریا میں جتوئی تحصیل علی پور، پھر شہر سلطان ریسٹ ہاؤس۔ اب اپنے ڈیڈی کو تنگ کرنے لگے تھے۔ جب وہ صبح فیلڈ پر جانے لگتے تو جیپ کے پاس آکر رونے لگتے کہ میں نے بھی ساتھ جانا ہے۔ ایک دن کرسی سے گر کر بائیں بازو پر چوٹ لگا لی۔ چنانچہ دوائی منگوائی گئی تاکہ مالش کی جائے۔

تعلیمی شروع

دسمبر 1960ء میں پھر نورپور تھل سول ریسٹ ہاؤس۔ یہاں پڑھنا شروع کیا۔ ABC…… L تک یاد کرلی اور ساتھ لکھنا بھی سیکھ لیا۔ اس علاقے میں تربوز کا راج ہے۔ میلوں تک نظر دوڑائیں تو تربوز کی بیلوں کی نہ ختم ہونے والا ایک سلسلہ چلتا جاتا ہے۔

دوستی اور مستقل رہائش

نور پور تھل میں آپ نے دوست بنائے، اُن کے نام تھے "الیاس" اور "گلّو" جو ہر روز کھیلنے آتے۔ یکم فروری 1962ء کو ایک اسلامی انگریزی میڈیم سکول مدرسہ اللبنات 15 لیک روڈ لاہور میں داخل کروا دیا۔ سکول کی فیس 10 روپے ماہوار بس کا کرایہ 15 روپے ماہوار۔ اگست 1962ء کو توحید پارک مغل پورہ گنج میں 12/2 مرلے میں مکان بنا لیا اور لاہور میں مستقل رہائش اختیار کر لی۔

نوٹ: یہ کتاب "بک ہوم" نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں) ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...