اسرائیل نے سوشل میڈیا پر یہ کیوں لکھا۔۔۔ ’’جیسا باپ ویسا بیٹا‘‘؟مجتبیٰ خامنہ ای کی تصویر بھی شیئر کر دی
اسرائیل کی سخت ردعمل
تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل نے سوشل میڈیا پر یہ کیوں لکھا۔۔۔ ’’جیسا باپ ویسا بیٹا‘‘؟ اور مجتبیٰ خامنہ ای کی تصویر بھی شیئر کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: بیرسٹرگوہر علی خان کا ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت پر افسوس کا اظہار
مجتبیٰ خامنہ ای کی تعیناتی
تفصیلات کے مطابق ایران میں مجتبیٰ خامنہ ای کو نیا سپریم لیڈر منتخب کیے جانے کے بعد اسرائیل نے سخت ردِعمل دیتے ہوئے ان کی اور آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی کلاشنکوف تھامے تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔
یہ بھی پڑھیں: رضا ربانی تحریک انصاف پر ممکنہ پابندی اور خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے حوالے سے کھل کر بول پڑے
بیان کی تفصیلات
اسرائیل کی وزارتِ خارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر ایک بیان میں محاورتاً لکھا ’’جیسا باپ ویسا بیٹا‘‘۔
The apple doesn’t fall far from the tree.
Mojtaba Khamenei’s hands are already stained with the bloodshed that defined his father’s rule.
Another tyrant to continue the Iranian regime’s brutality. pic.twitter.com/VW54UWpIdp— Israel Foreign Ministry (@IsraelMFA) March 9, 2026
یہ بھی پڑھیں: جو بھی بنا اجازت حج پر گیا تو اسے ۔۔۔ امارات نے سخت ترین حکم جاری کر دیا
ایران کی صورت حال
’’جنگ‘‘ کے مطابق وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ’’مجتبیٰ خامنہ ای کے ہاتھ پہلے ہی اس خونریزی سے رنگے ہوئے ہیں جو ان کے والد کے دورِ حکومت کی پہچان تھی۔ اب ایک اور آمر ایرانی حکومت کی بربریت کو جاری رکھنے کے لیے سامنے آ گیا ہے۔ ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کو جنگ کے پہلے دن قتل کیا تھا۔ وہ 1989 سے ایران کے سپریم لیڈر تھے۔‘‘
یہ بھی پڑھیں: ایران پر اسرائیلی جارحیت، وزیر اعلیٰ مریم نواز کا بیان بھی آ گیا
مستقبل کے خدشات
اسرائیلی حکام پہلے ہی یہ اشارہ دے چکے تھے کہ اگر آیت اللّٰہ خامنہ ای کے بعد کوئی نیا رہنما سامنے آیا تو اسے بھی ممکنہ ہدف بنایا جا سکتا ہے۔
مجتبیٰ خامنہ ای کی تعیناتی کا اثر
یاد رہے کہ آیت اللّٰہ خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کو نیا سپریم لیڈر نامزد کردیا گیا ہے، ایران کی مجلس خبرگان نے قوم سے اتحاد برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔








