ایران جنگ جلد ختم ہونے کے اعلان کے اثرات، خام تیل کی قیمتیں 8 فیصد گر گئیں
ٹرمپ کا اعلان اور تیل کی قیمتوں میں کمی
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران جنگ جلد ختم ہونے کے اعلان کے مثبت اثرات آنا شروع ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سابقہ اہلیہ کی مالی حالت پر سشمیتا سین کے بھائی کا ردعمل سامنے آگیا
خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں گرائی
امریکی صدر کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 8 فیصد گر گئیں۔ برطانوی خام تیل کی قیمت 8 فیصد کم ہونے کے بعد 90 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔ اسی طرح دوران ٹریڈنگ امریکی خام تیل کی قیمت بھی 89 ڈالر سے کم ہوکر 87 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔
یہ بھی پڑھیں: جمہوری لوگوں کی بدقسمتی کہ بڑوں کی ریس یہی ہے کہ سر، میں زیادہ خدمت کروں گا: ایمل ولی خان
صدارتی بیانات کا اثر
صدر ٹرمپ نے آج امریکی ٹی وی سی بی ایس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خیال میں ایران کے خلاف جنگ بڑی حد تک مکمل ہو گئی ہے اور جنگ خاتمے کے قریب ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 2005ء میں سپر پارسل ایکسپریس ملیر پل عبور کرتے ہوئے حادثہ
ری پبلکن کانفرنس میں اعلان
امریکی صدر نے ری پبلکن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تیل سے متعلق پابندیاں ختم کرنے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ تیل سے متعلق کچھ پابندیاں ختم کر رہے ہیں تاکہ قیمتیں کم ہوں۔
خام تیل کی قیمتوں کا حالیہ رجحان
یاد رہے کہ گزشتہ روز دوران کاروبار خام تیل کی قیمت 119 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی تھی۔ تیل کی قیمتیں اس سطح پر پہنچنے کے بعد جی 7 ممالک نے ہنگامی ذخائر کے استعمال کا اشارہ دیا، جس کے بعد قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی۔
تاہم آج امریکی صدر کی جانب سے ایران جنگ جلد ختم ہونے کے اعلان کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔








