اقوام متحدہ کا ایران میں لڑکیوں کے سکول پر حملے پر اظہار تشویش
اقوام متحدہ کی تشویش
نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) اقوام متحدہ نے ایران میں لڑکیوں کے سکول پر حملے پر اظہار تشویش کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا: نوجوانوں کیلئے قرضوں کے آن لائن پورٹل اور انٹرن شپ کا اجرا
حملے کی آزادانہ تحقیقات کی ضرورت
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سیکرٹری جنرل یو این انتونیو گوتریس کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے پریس بریفنگ میں کہا کہ حملے میں طالبات کے جاں بحق ہونے کی خبریں انتہائی افسوسناک ہیں، سکول حملے کی آزادانہ تحقیقات ہونی چاہئیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب میں چکن کے نرخ بڑھنے پر اظہار برہمی، سبزیوں کے حوالے سے بھی اہم احکامات جاری
مشرق وسطی میں شہریوں پر حملے
ان کا کہنا تھا کہ مشرق وسطی میں شہریوں پر حملے افسوسناک ہیں، سویلین انفراسٹرکچر پر حملے اور لوگوں کی نقل مکانی میں اضافہ تشویشناک ہے۔
بین الاقوامی انسانی قانون کا احترام
ترجمان انتونیو گوتریس نے کہا کہ توانائی کی تنصیبات پر حملے نہیں ہونے چاہئیں، تمام فریقین بین الاقوامی انسانی قانون کا احترام کریں، سفارتی کوششوں کے ذریعے کشیدگی کم کی جائے۔








