امریکا سفارتکاری کی زبان نہیں سمجھتا، کئی بار اس کا ثبوت دے چکا ہے، سربراہ ایرانی سٹرٹیجک کونسل کمال خرازی
کمال خرازی کا بیان
تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن) سربراہ ایرانی سٹرٹیجک کونسل برائے خارجہ امور کمال خرازی نے کہا ہے کہ امریکا سفارتکاری کی زبان نہیں سمجھتا، کئی بار اس کا ثبوت دے چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ریاست جن کو دہشت گرد کہتی رہی، اب ان کو ادائیگیاں کریں گے: اسلام آباد ہائیکورٹ
ایران کی جنگ کی تیاری
غیرملکی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کمال خرازی نے کہاکہ ایران طویل جنگ کیلئے پوری طرح تیار ہے۔ موجودہ صورتحال میں سفارت کاری کی گنجائش نہیں، ٹرمپ وعدے پر قائم نہیں رہے، مذاکرات کے دوران ہم پر حملہ کیا۔
معاشی دباؤ کا اثر
ان کا کہناتھا کہ جنگ کے باعث خطے اور دیگر ممالک پر معاشی دباؤ بڑھ رہا ہے، عرب ممالک جنگ کے خاتمے کیلئے امریکا پر دباؤ ڈالیں۔ جنگ جاری رہی تو عالمی سطح پر معاشی دباؤ مزید بڑھے گا۔








