پنجاب حکومت کا تمام میڈیکل تعلیمی اداروں کو عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا میڈیکل تعلیمی اداروں کے بند ہونے کا فیصلہ

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت نے تمام میڈیکل تعلیمی اداروں کو عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پنجاب کے سرکاری و نجی میڈیکل یونیورسٹیز، کالجز اور نرسنگ کالجز 10 مارچ سے 31 مارچ تک بند رہیں گے، سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: سازشی عناصر عمران خان کو واپس لانے کی کوشش کر رہے ہیں: خواجہ آصف

آن لائن کلاسز اور تعلیمی سرگرمیاں

پہلے اور دوسرے سال ایم بی بی ایس کی کلاسز اور تعلیمی سرگرمیاں آن لائن ہوں گی، جبکہ تیسرے، چوتھے اور فائنل ایئر ایم بی بی ایس کی کلاسز اور کلینیکل اٹیچمنٹ معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔ تمام میڈیکل امتحانات پہلے سے جاری شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

نرسنگ اور الائیڈ ہیلتھ کے طلبہ کی ڈیوٹیاں

نرسنگ اور الائیڈ ہیلتھ کے طلبہ کو منسلک ہسپتالوں میں ڈیوٹیاں دینا ہوں گی، جبکہ تمام ٹیچنگ فیکلٹی بھی متعلقہ ہسپتالوں میں اپنے فرائض انجام دے گی۔ اداروں کے سربراہان کو حکومتی ہدایات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...