ترکیہ پر ایرانی میزائل حملے کے الزام کی تحقیقات کے لیے تیار ہیں، ایرانی صدر کی ترک ہم منصب سے گفتگو
ایرانی صدر کی پیشکش
تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے رجب طیب اردوان کو ترکیہ پر میزائل حملے کی تحقیقات کی پیش کش کردی۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کا غریب کسانوں کو زرعی اراضی دینے کا اعلان
تحقیقات کےلئے تیاری
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ایرانی صدر نے ترک ہم منصب سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ترکیے پر ایرانی میزائل حملے کے الزام کی تحقیقات کیلئے تیار ہیں، تحقیقات کیلئے ایران اور ترکیے کی مشترکہ ٹیم تشکیل دینے کو تیار ہیں۔
ترک صدر کا بیان
دوسری جانب ترک صدر نے کہناتھا کہ نیٹو ایئر ڈیفنس نے ترکیے کی فضائی حدود میں ایک اور میزائل مار گرایا۔







