پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ سنگین حالات کے اثرات میں سے ایک ہے، مشرف زیدی
وزیر اعظم کے ترجمان کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم کے ترجمان برائے بین الاقوامی میڈیا مشرف زیدی کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سنگین حالات کے اثرات میں سے ایک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میں پیٹرول کی قیمت میں 100 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان
خطے کی کشیدہ صورتحال
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اپنے ایک بیان میں مشرف زیدی نے کہا کہ ایران پر اسرائیلی حملے اور خطے میں دیگر برادر ممالک پر حملوں کی وجہ سے سنگین معاشی چیلنجز کا سامنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: زیارت میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا، 5 دہشتگرد گرفتار، کیا کچھ برآمد ہوا؟ جانیے
ہنگامی اقدامات کی ہدایت
مشرف زیدی نے یہ بھی کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سنگین حالات کے اثرات میں سے ایک ہے، وزیر اعظم نے وسائل کے تحفظ اور پبلک سیکٹر میں کفایت شعاری کیلئے ہنگامی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری خرچ پر پارلیمانی وفد کے عمرہ یا حج پر جانے سے متعلق خبروں پر ترجمان قومی اسمبلی کی وضاحت آگئی
کفایت شعاری اقدامات
یاد رہے وزیر اعظم شہباز شریف نے خطے کی کشیدہ صورتحال کے باعث کفایت شعاری اقدامات کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت آپریشن سندور کے دوران اپنے مقرر کردہ فوجی اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا، فیلڈ مارشل عاصم منیر
ایندھن میں کمی
وزیر اعظم نے کہا آئندہ 2 ماہ کے لیے سرکاری محکموں کی گاڑیوں کو ملنے والے ایندھن میں 50 فیصد کمی کی جا رہی ہے جس سے ایمبولینسز اور عوامی استعمال کی بسیں مستثنیٰ ہوں گی۔
گاڑیوں کی گراؤنڈنگ
وزیر اعظم کے مطابق آئندہ دو ماہ کے لیے تمام سرکاری محکموں کی 60 فیصد سرکاری گاڑیاں گراؤنڈ کی جا رہی ہیں، جبکہ کابینہ کے تمام ارکان، وزرا، مشیر، معاونین رضاکارانہ طور پر 2 ماہ کی تنخواہ نہیں لیں گے۔ اسی طرح ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں بھی 25 فیصد کٹوٹی کی جا رہی ہے۔








