کراچی ؛ ٹرک پر لدی ڈھائی کروڑ روپے مالیت کی 74موٹر سائیکلیں جل گئیں
کراچی میں ٹرک میں آگ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی کے علاقے گڈاپ ٹاؤن میں ٹرک پر لدی ڈھائی کروڑ روپے مالیت کی 74 موٹر سائیکلیں جل گئیں۔
معلومات کا ماخذ
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکلیں ملتان لے جانے والے ٹرک پر آگ شارٹ سرکٹ سے لگی، آگ بجھانے کی کوشش کرتے ہوئے ٹرک ڈرائیور بھی معمولی زخمی ہوا۔








