سندھ میں ہر ایسے کیس کی تحقیقات ڈی ایس پی سراج الدین لاشاری سے کرائی جاتی ہے، وفاقی آئینی عدالت کے تہرے قتل کیس میں ریمارکس

تہرے قتل کیس کی سماعت

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) تہرے قتل کیس میں جسٹس حسن اظہر رضوی نے دوران سماعت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سندھ میں ہر ایسے کیس کی تحقیقات ڈی ایس پی سراج الدین لاشاری سے کرائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آج لاہور میں فضائی معیار بہتر رہنے کا امکان، اینٹی سموگ آپریشن پوری قوت سے جاری ہے : سینئر وزیر مریم اورنگزیب

ڈی ایس پی لاشاری کی رپورٹ

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی آئینی عدالت میں تہرے قتل کیس کی سماعت کے دوران وکیل نے کہا کہ ملزمان کے خلاف ڈی ایس پی کی نئی رپورٹ عدالت نے تسلیم نہیں کی، جبکہ ڈی ایس پی سراج الدین لاشاری نے رپورٹ میں کچھ ملزمان کو بے گناہ قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں ایک ہفتے کے دوران 13 اشیائے ضروریہ مہنگی، 11 کے نرخوں میں کمی اور 27 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام

عدالت کے ریمارکس

جسٹس حسن اظہر رضوی نے فرمایا کہ سندھ میں ہر ایسے کیس کی تحقیقات سراج الدین لاشاری سے کرائی جاتی ہے، اور ایف آئی آر میں تمام 13 ملزمان نامزد ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تہرے قتل کے ملزمان کو عدالت تحفظ نہیں دے سکتی، اس کیس میں ملزمان مفرور بھی ہیں۔

آئندہ سماعت کا حکم

عدالت نے آئندہ سماعت پر وکیل کو متعلقہ عدالتی ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سماعت کی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...