کراچی: کورنگی میں جھگڑے کے دوران چھوٹے بھائی کی فائرنگ سے بڑا بھائی زخمی

خاندانی جھگڑا: فائرنگ کا واقعہ

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) کورنگی مہران ٹاؤن میں ذاتی جھگڑے کے دوران چھوٹے بھائی نے فائرنگ کرکے بڑے بھائی کو زخمی کردیا، بعد ازاں خود کو بھی گولی مار کر زخمی کرلیا۔

فائرنگ کے متاثرین

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا تھانے کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن سیکٹر 6 بی مکان نمبر 1/4 میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 2 سگے بھائی 30 سالہ محمد نذیر اور 40 سالہ عارف نواز زخمی ہو گئے جنہیں چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کی کارروائی

فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھا کرلیے۔ ایس ایچ او ناصر محمود کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والے محمد نذیر کا اپنے بھائی عارف نواز سے ذاتی نوعیت کا جھگڑا ہوا تھا۔

تفصیلات اور زخمیوں کی حالت

جھگڑے کے دوران محمد نذیر نے فائرنگ کرکے اپنے بھائی عارف نواز کو زخمی کیا اور بعد ازاں خود کو بھی گولی مار کر زخمی کرلیا۔ محمد نذیر مرگی کا مریض بھی ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے ایک 30 بور پستول، دو زندہ راؤنڈ اور تین خالی خول برآمد کرکے اپنے تحویل میں لے لیے، پولیس مزید قانونی کارروائی کررہی ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...