قتل کے مجرم والد کو پھانسی دینا عدالتی سرپرستی میں اس کی بیٹی کو یتیم کرنے کے مترادف ہوگا‘‘سپریم کورٹ

اسلام آباد: سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ قتل کے مجرم والد کو پھانسی دینا عدالتی سرپرستی میں اس کی بیٹی کو یتیم کرنے کے مترادف ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ سپر 8، انگلینڈ نے سری لنکا کو 51 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی

مجرم کی اپیل پر فیصلے کا اعلان

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق بیوی اور بیٹی کو قتل کرنے والے مجرم کی اپیل پر سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ جاری کردیا، جس میں عدالت نے بیوی بیٹی کے قتل کے مجرم محمد امین کی سزائے موت کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا۔

یہ بھی پڑھیں: جدہ میں عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ، 3 خواتین سمیت 5 پاکستانی جاں بحق

سزا کی تبدیلی

عدالت نے مجرم محمد امین کی سزا پھانسی سے عمر قید میں تبدیل کردی۔ یاد رہے کہ ٹرائل کورٹ اور ہائیکورٹ نے ملزم کو 2 مرتبہ سزائے موت سنائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے 2 مختلف کارروائیوں میں 20 خوارج جہنم واصل کر دیئے

عدالت کی وضاحت

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ پھانسی کی سزا برقرار رکھ کر بیٹی انسا امین کو یتیم نہیں کر سکتے۔ جب ملزم کم عمر بچوں کا واحد زندہ والد یا والدہ ہو تو سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کرنا انصاف کے تقاضوں کو پورا کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پتوکی میں اینٹوں کے بھٹے پر کام کرنے والی نو عمر لڑکی سے مبینہ زیادتی

ریاست کی ذمہ داری

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کرنا جرم کو معاف کرنا نہیں بلکہ اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ریاست کسی بچے کی مکمل بے سہارگی کی وجہ نہ بنے۔

یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا؟

جسٹس اشتیاق ابراہیم کا نکتہ نظر

جسٹس اشتیاق ابراہیم کے تحریر کردہ فیصلے میں مزید کہا گیا کہ مجرم والد کو پھانسی دینا عدالتی سرپرستی میں اس کی بیٹی کو یتیم کرنے کے مترادف ہوگا۔ اقوام متحدہ کنونشن کے تحت بچوں کے بہترین مفاد کو مدنظر رکھنا ریاستی ذمہ داری ہے۔ جب وارث مقتول کا براہ راست وارث ہو تو دفعہ 306 کے تحت قصاص نافذ نہیں ہو سکتا۔ مجرم اپنی 15 سالہ انسا امین بیٹی کا واحد بچ جانے والا سہارا ہے۔

مجرم کی جرم کی تفصیلات

واضح رہے کہ مجرم محمد امین نے اپریل 2021 کو وہاڑی میں اپنی اہلیہ اور بیٹی کو خنجر کے وار سے قتل کیا تھا۔ مجرم کا وقوعہ سے ایک روز قبل اپنی اہلیہ اور بچوں سے زرعی اراضی کی فروخت پر جھگڑا ہوا تھا۔ مجرم نے بیوی پر 21 اور بیٹی پر 8 وار کیے جب کہ دوسری بیٹی کو زخمی کیا تھا。

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...