میرا وکالت نامہ ادھر ادھر گھوم رہا ہے لیکن دستخط نہیں ہو رہے، بانی کے وکیل کا عدالت میں بیان
اسلام آباد ہائیکورٹ کی سماعت
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی کو آنکھ کے علاج کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کی متفرق درخواست پر سماعت کے دوران وکیل نے کہاکہ میرا وکالت نامہ ادھر ادھر گھوم رہا ہے لیکن دستخط نہیں ہو رہے۔
یہ بھی پڑھیں: اشتہاری مجرم کی جگہ میٹرک کا امتحان دینے والا گرفتار
عدالتی احکامات
جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہاکہ ایڈووکیٹ جنرل صاحب وکالت نامہ دستخط کروا کے دیں۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات کی کل سے آندھی، طوفان اور بارشوں کی پیشگوئی
تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کو آنکھ کے علاج کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی، توشہ خانہ فوجداری اپیل میں ہسپتال منتقل کرنے کی متفرق درخواست دائر کی گئی۔
کیس کی سماعت
جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس خادم حسین سومرو نے کیس کی سماعت کی، وکیل نے کہاکہ میرا وکالت نامہ ادھر ادھر گھوم رہا ہے لیکن دستخط نہیں ہو رہے۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ آپ چاہتے ہیں کہ سماعت ملتوی کردی جائے؟ ایڈووکیٹ جنرل صاحب وکالت نامہ دستخط کروا کے دیں۔








