2 سالہ بچی کو 10 کروڑ تاوان کیلئے اغوا کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
اغوا کا واقعہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) 2 سالہ بچی کو 10 کروڑ روپے تاوان کے لیے اغوا کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: دوسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی
پولیس مقابلہ
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سی سی ڈی چوہنگ پولیس اور بچی کو کروڑوں روپے تاوان کی خاطر اغوا کرنے والے ملزم کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور دو طرفہ فائرنگ کے دوران اغوا کار ہلاک ہوگیا۔ ملزم کی شناخت رانا واجد کے نام سے ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سعدیہ امام پر شادی کے بعد شوہر نے کونسی پابندی لگا دی تھی؟ اداکارہ کا حیران کن انکشاف
اغوا کی تفصیلات
ملزم واجد نے سندر کے علاقے سے 2 سالہ بچی حرم کو اغوا کیا تھا اور اس کی رہائی کے بدلے بچی کے والدین سے 10 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا جو بعد میں 5 کروڑ اور پھر 2 کروڑ پر فائنل کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی سہیل سسٹرز نے کامن ویلتھ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں گولڈ، سلور اور برانز میڈل جیتے
رشتہ داروں سے بات چیت
مغوی بچی سے موبائل فون پر والدین کی بات کروانے کے لیے بھی 3 لاکھ روپے ٹرانسفر کروائے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: روس میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، تمام افراد ہلاک
قانونی کارروائی
ملزم کے خلاف بچی کے اغوا کا مقدمہ تھانہ سندر میں درج کیا گیا تھا جب کہ اغوا برائے تاوان کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی نے بچی کی بازیابی کے لیے احکامات جاری کیے تھے۔
بچی کی بازیابی
اغوا کے ملزم کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردی گئی ہے جب کہ بچی کو بحفاظت بازیاب کروا کر والدین کے حوالے کردیا گیا ہے.








