خطے میں کشیدہ صورتحال ہمارے لیے بھی چیلنج ہے، آئین میں غیر ذمہ دارانہ تبصروں کی اجازت نہیں؛ اعظم نذیر تارڑ
اسلام آباد میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی پریس کانفرنس
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ خطے میں کشیدہ صورتحال ہمارے لئے بھی چیلنج ہے۔ پاکستان نے کوشش کی ہے کہ تنازع کا سفارتی حل نکلے۔ ہم تبصرے کرتے ہوئے غیرضروری معاملات میں الجھ رہے ہیں، آئین میں غیرذمہ دارانہ تبصروں کی اجازت نہیں۔
پاکستان کی ذمہ داری اور دوست ممالک کی تشویش
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، اعظم نذیر تارڑ نے دیگر وزرا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے۔ دوست ممالک پر حملوں کے معاملے کو بھی دیکھا گیا ہے۔ ہم تبصرے کرتے ہوئے غیرضروری معاملات میں الجھ رہے ہیں، دوست ممالک کی جانب سے بے چینی کا اظہار کیا گیا ہے۔
اظہار رائے کی آزادی اور آئین کی پاسداری
ان کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 19 کے تحت ہر شہری کو اظہار رائے کی آزادی ہے۔ ہر شخص کو دل کی بات کرنے کا حق ہے لیکن آئین کو بھی دیکھنا ہے۔
میڈیا کا ذمہ دارانہ کردار
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے آرٹیکل 19 پڑھ کر سنایا۔ انہوں نے کہا کہ قانون کے تحت اظہار رائے میں احتیاط کا دامن نہیں چھوڑیں گے۔ آئین میں غیرذمہ دارانہ تبصروں کی اجازت نہیں، میڈیا کا ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ضروری ہے۔








