چودھری پرویز الہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت کا فیصلہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے سابق وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی اور محمد خان بھٹی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: خطے کے دیگر ممالک ایرانی دفاعی کارروائیاں دشمنی کے طور پر نہ دیکھیں، ایرانی وزارت خارجہ
مقدمہ کی سماعت
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت میں پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے میں چودھری پرویز الہی سمیت دیگر کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کا سعودی عرب کے مسافروں کے لیے 50 فیصد رعایت کا اعلان
سماعت کے تفصیلات
کیس کی سماعت اینٹی کرپشن عدالت کے جج جاوید اقبال وڑائچ نے کی۔ عدالت نے سابق وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی اور محمد خان بھٹی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر کے پرویز الہی کی مستقل حاضری معافی کی درخواست پر دلائل طلب کرلیے۔
علاوہ ازیں عدالت نے شریک ملزم مختار رانجھا ایڈووکیٹ کی بریت کی درخواست پر دلائل بھی طلب کرلیے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی وزیراعظم اور سابق وزیر دفاع کے خلاف وارنٹ گرفتاری کا کیا مطلب ہے؟
سماعت کی تاریخ
عدالت نے سماعت 31 مارچ تک ملتوی کردی۔
ادھوری کاروائی
اینٹی کرپشن کی جانب سے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل تنویر کمیانہ پیش ہوئے تاہم اینٹی کرپشن نے ملزمان کے خلاف چالان جمع کروا رکھا ہے۔








