سفیر پاکستان شفقت علی خان کا وسٹا میری ٹائم ٹریول اینڈ ٹورزم کی جانب سے قائم کردہ رمضان افطار ٹینٹ کا دورہ
پاکستانی سفیر کا دورہ رمضان افطار ٹینٹ
دبئی (طاہر منیر طاہر) متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر، شفقت علی خان نے دبئی کے پورٹ راشد میں وسٹا میری ٹائم ٹریول اینڈ ٹورزم کی جانب سے قائم کردہ رمضان افطار ٹینٹ کا دورہ کیا۔ اس ٹینٹ میں ماہِ رمضان کے مقدس مہینے کے دوران روزانہ سینکڑوں افراد کو افطار و کھانا فراہم کیا جا رہا ہے، جو کمیونٹی کی خدمت کے جذبے کے تحت ایک قابلِ قدر اقدام ہے۔
یہ بھی پڑھیں: برطانیہ؛ فلسطین ایکشن گروپ کے 20 سے زائد کارکن گرفتار
افطار ٹینٹ کی تاریخ اور مقصد
یہ مسلسل تیسرا سال ہے کہ متحدہ عرب امارات میں قائم پاکستانی کاروباری گروپ وسٹا میری ٹائم ٹریول اینڈ ٹورزم اس افطار ٹینٹ کا اہتمام کر رہا ہے، جو رمضان المبارک کے دوران ہمدردی اور خدمتِ خلق کے جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: راجن پور میں بچہ آوارہ کتے کے حملے سے جاں بحق، وزیر اعلیٰ کا نوٹس، ڈی سی سے رپورٹ طلب
سفیر کا شرکاء کے ساتھ تعامل
اپنے دورے کے دوران سفیر شفقت علی خان نے شرکاء میں فوڈ باکس تقسیم کیے اور شرکاء کے ساتھ وقت گزارا، اجتماعی دعا میں شرکت کی اور ان کے ہمراہ افطار کیا۔
کمیونٹی کی خدمت میں پاکستانی کاروباری اداروں کا کردار
سفیر پاکستان نے وسٹا میری ٹائم ٹریول اینڈ ٹورزم کے سی ای او ڈاکٹر ظفر طاہر رضوی اور ان کی انتظامیہ کو اس قابلِ تحسین اقدام پر سراہتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستانی کاروباری ادارے مثبت کردار ادا کرتے ہوئے کمیونٹی کی فلاح و بہبود میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔ انہوں نے دبئی حکومت کے حکام کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے افطار ٹینٹ کے قیام میں تعاون فراہم کیا۔








