بنگلہ دیش ون ڈے سیریز میں 3 کھلاڑی ڈیبیو کریں گے، کپتان شاہین آفریدی
شاہین آفریدی کا بیان
ڈھاکا(ڈیلی پاکستان آن لائن) کپتان قومی ون ڈے ٹیم شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ بنگلادیش کے ساتھ سیریز میں 3 کھلاڑی ڈیبیو کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا ایرانی قونصل خانے کا دورہ، ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے انتقال پر اظہار تعزیت
کھلاڑیوں کی سلیکشن
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ڈھاکا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ اس سیریز کے لیے کسی کو ڈراپ نہیں کیا گیا تاہم نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کی اصفہان میں نیوکلیئر سائٹ پر بمباری، قدس فورس کے سربراہ کو شہید کرنے کا دعویٰ
مستقبل کے لیے تیاری
انہوں نے کہا کہ یہی کھلاڑی مستقبل میں ٹیم کی مضبوطی کا سبب بنیں گے، ٹیم کو آنے والے ورلڈ کپ کے لیے تیار کیا جا رہا ہے تاکہ بہترین کمبی نیشن بنایا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: خواتین ہراسگی کیس: لاہور ہائیکورٹ نے صوبائی محتسب کا فیصلہ درست قرار دیدیا
ڈیبیو کرنے والے کھلاڑی
کپتان کے مطابق اس سیریز میں تین کھلاڑی ڈیبیو کریں گے جن میں معاذ صداقت، صاحبزادہ فرحان اور شامل حسین شامل ہیں۔
شاہین آفریدی نے بتایا کہ میچ میں معاذ صداقت اوپننگ کریں گے جبکہ شامل حسین ون ڈاؤن پوزیشن پر بیٹنگ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کو 2 بڑے قانونی جھٹکے
کھلاڑیوں کی سابقہ کارکردگی
کپتان نے کہا کہ جو کھلاڑی اسکواڈ میں سلیکٹ کیے ہیں وہ لسٹ اے اور پاکستان شاہینز کی جانب سے کھیل چکے ہیں، معاذ صداقت اور صاحبزادہ فرحان سمیت چند ایسے کھلاڑی ہیں جو یہاں کھیل چکے ہیں۔
پلیئنگ الیون کا انتخاب
ایک سوال کے جواب میں شاہین آفریدی نے کہا کہ ہوم کنڈیشنز میں ہر ٹیم بہتر کارکردگی دکھاتی ہے، ہم ٹیم کی ضرورت اور پچ کی کنڈیشن کے مطابق پلیئنگ الیون کا فیصلہ کریں گے۔








