عید تک رکشہ اور موٹر سائیکل کا چالان کرنے پر پابندی عائد
ٹریفک پولیس کے نئے احکامات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی سطح پر جنگی صورتحال اور پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے باعث ٹریفک پولیس کو عید تک رکشہ اور موٹر سائیکل کا چالان کرنے سے روک دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران امریکا مذاکرات خوش آئند ہیں، فریقین سنہری موقع سے فائدہ اُٹھائیں، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ
پیٹرول کی قیمتوں کا اثر
نجی ٹی وی چینل 24 نیوز کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اگر پٹرول کی قیمتیں مزید بڑھیں تو چیف ٹریفک آفیسر سمیت فورس موٹر سائیکل استعمال کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: فیض حمید کو ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں چارج شیٹ کیا گیا:بیرسٹرعمیر نیازی کھل کر بول پڑے
پٹرولنگ کا نیا طریقہ
حکام کے مطابق سڑک پر ٹریفک پولیس کی گاڑی سٹارٹ کرکے کھڑی نہیں کی جائے گی۔ قیمتیں بڑھنے کی تیسری سٹیج آئی تو سائیکل پر پٹرولنگ کریں گے۔
شہریوں کا تعاون
حکام نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر گاڑی اور موٹر سائیکل کے استعمال سے گریز کریں۔








