ویر زارا میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی، نادیہ جمیل کا انکشاف
نادیہ جمیل کا ویر زارا میں کام نہ کرنے کا فیصلہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نادیہ جمیل نے بالی وڈ کی سپر ہٹ فلم ’ویر زارا‘ میں کام نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔
یہ بھی پڑھیں: خطے میں پائیدار امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا پر امن حل ناگزیر ہے: وزیر اعلیٰ مریم نواز
نجی ٹی وی چینل پر گفتگو
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق نادیہ جمیل نے ایک نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے ماں بننے کے بعد آنے والی ذمہ داریوں اور اپنے کیرئیر کے آغاز میں کیے گئے مشکل فیصلوں کے بارے میں بات کی۔
یہ بھی پڑھیں: یوکرین جنگ بندی کے پرامن حل کے لیے امریکی تجاویز موصول ہوگئیں، پیوٹن کی تصدیق
شوٹنگ کو چھوڑنے کا فیصلہ
انہوں نے انکشاف کیا کہ مجھے فلم ’ویر زارا‘ میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی اور پروجیکٹ تقریباً فائنل ہو چکا تھا لیکن اس وقت میرا بچہ صرف 3 مہینے کا تھا اور میں اسے چھوڑ کر نہیں جانا چاہتی تھی، مجھے لگا کہ مجھے ان ابتدائی مہینوں میں اپنے بچے کے ساتھ رہنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیولوجی کی پارکنگ میں اوور چارجنگ کرنے پر تین افراد گرفتار
خاندانی حمایت
اداکارہ نے بتایا کہ اس وقت میری ماں نے یہاں تک کہا کہ وہ شوٹنگ کے لیے میرے ساتھ جائیں گی اور میرے سسرال والوں کو بھی کوئی اعتراض نہیں تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کا سرحدی صوبے کی فضائی حدود میں امریکی جنگی طیارہ مار گرانے کا دعویٰ ، گمشدہ پائلٹ کی تلاش جاری
کیرئیر کے خطرات
انہوں نے بتایا کہ بہت سے لوگوں نے مجھ سے کہا کہ اتنی بڑی فلم سے انکار کرنا میرے کیرئیر کو نقصان پہنچا سکتا ہے لیکن میں نے اس وقت اپنے بچے کے ساتھ رہنے کا انتخاب کیا۔
ویر زارا کا تذکرہ
واضح رہے کہ 2004 میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم ’ویر زارا‘ میں شاہ رخ خان اور پریتی زنٹا نے مرکزی کردار ادا کیے تھے جب کہ فلم میں پاکستانی وکیل سمیعہ صدیقی کا اہم کردار اداکارہ رانی مکھرجی نے نبھایا تھا۔








